
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلی فورنیا میں چھیاسی ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ بہترین فلم کا ایوارڈ 12 ائیر اے سلیو کے نام رہا، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بلیو جسمین کی ہیروئن اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے جبکہ ڈیلس بائرز کلب کے میتھیو میک نافے نے بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔
فلمی دنیا کی سب سے بڑی تقریب آسکرز لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوئی جس کی میزبانی مزاحیہ اداکارہ ایلن ڈی جنرس نے کی۔آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کا ایوارڈ 12 ائیر اے سلیو کے نام رہا۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بلیو جسمین کی ہیروئن اداکارہ کیٹ بلانچیٹ نے جبکہ ڈیلس بائیرز کلب کے میتھیو میک نافے نے بہترین اداکار کا آسکرایوارڈ جیت لیا۔ بہترین ہدایتکار، ویژیول ایفکٹس، ایڈیٹنگ، سینماٹوگرافی اور ساؤنڈ مکسنگ سمیت سات ایوارڈز کے ساتھ گریوٹی سرفہرست رہی۔
آسکر میں بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ فروزن کی برف کی شہزادی نے اپنے نام کیا۔
آسکر ایوارڈز کے بہترین معاون اداکار کے جیرڈ لیٹو قرار پائے جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ Lupita Nyong’oنے جیتا۔ بہترین غیر ملکی زبان کا آسکر ایوارڈ اٹلی کی فلمThe Great Beauty کے نام رہا۔
