
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے فیلڈ مارشل اور آئندہ صدارتی امیدوار سے سوال کیا ہے کہ کیا آپ واقعی ملک کے صدر بنیں گے؟
کیا آپ کو بغاوت کا کوئی ڈر نہیں، میرے اکائونٹ میں پیسے نہیں ہیں مجھے زندہ رہنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے، مجھے اپنی یا اخوان کی کوئی پروا نہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی جیل میں اپنے وکیل کے ساتھ بات چیت کی خفیہ آڈیو ٹیپس سامنے آئی ہیں جن میں معزول صدر نے فیلڈ مارشل بننے والے عبدالفتاح السیسی کے صدر بننے کے امکانات اور ممکنہ مضمرات پر اپنے وکیل سے سوالات کیے ہیں۔
