Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

احتساب یا انتقام

October 8, 2018 0 1 min read
Accountability
Accountability
Accountability

تحریر : طارق حسین بٹ شان

جب بھی کوئی حکومت اپنے مخالفین کو کچل دینے کی راہ پر نکل کھڑی ہوتی ہے تو پھر وہ اپنے محور سے ہٹ جاتی ہے۔در اصل لیڈر شپ کو اپنے اہداف پر نگاہیں جمانی چائیں تا کہ وہ تمام تشنہ خواب جو عوام کی آنکھوں میں ستارے بن کر جلملاتے ہیں وہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں ۔کسی قوم کی اس سے بڑی بدقسمتی اور کوئی نہیں ہو سکتی کہ اس میں یکجہتی کا عنصر مفقود ہو جائے۔جب نفرتیں اور کدورتیں دلوں میں گھر کر جاتی ہیں تو پھر قوم یکمشت نہیں رہتی بلکہ گروہوں اور طبقات میں تقسیم ہو جاتی ہے۔سیاسی اختلاف رکھنا ایک بات ہے جبکہ سیاست کے نام پرنفرت کو فروغ دینا دوسری بات ہے اور آجکل حکومت نے دوسری ترجیح کو وطیرہ بنایا ہوا ہے۔لیبیا ،یمن او رشام میں یہی نفرت اپنے ثمرات دے رہی ہے ۔ جس سے اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کے مدِ مقابل کھڑے ہوگے ہیں جس سے ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں چلا گیا ہے اور کشت و خون روزمرہ کے معمولات بن چکے ہیں ۔کوئی مرکزی اٹھارٹی نہیں رہی جو تمام شہریوں میں قابلِ قبول ہو لہذا خونِ انساں پانی کی طرح بہہ رہا ہے۔

تقسیم ہمیشہ سے ہی ترقی کی دشمن رہی ہے لہذا اس سے اجتناب ضروری ہوتا ہے۔سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ تقسیم اور نفرتوں کو کم کیا جائے لیکن جب کسی کو بے جا دیوار کے ساتھ لگایا جائے گا تو پھر انتشار اور بد امنی تو ضرور جنم لے گی جو قومی ترقی کو معکوس کر دے گی۔پی ٹی آئی کا نعرہ کرپشن کا خاتمہ،گڈ گورنس اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کی ترجیحات میں یہ تینوں نکتے نہیں ہیں ۔میڈیا کی حد تک تو بہت زورو شور ہے لیکن زمینی حقائق میڈیا کے اٹھائے گے شورو غوغہ سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے۔پی ٹی آئی کی حکومت ٹھوس اقدامات کی بجائے نمائشی اقدامات میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جو وعدوں کی تکمیل میں ان کی سب سے بڑی رکاوٹ بن کر کھڑی ہے ۔باتوں سے دل مولینا اور عمل سے دلوں میں گھر کرنا دو الگ کیفیتیں ہیں جن کاآپس میں کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ۔ احتساب بیو رو بھی اپوزیشن کو رگیدنے میں لگا ہوا ہے۔احتساب بیورو اپوزیشن کو نیچا دکھانے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کررہا ۔

احتساب عدالت میں جس طرح سے قانون و انصاف سے صرفِ نظر کیا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ اشرف پرویز کے خلاف بھی کرپشن مقدمات ہیں جو پچھلے کئی سالوں سے زیرِ سماعت ہیں لیکن ان مقدمات میں نہ تو چھٹیوں میں اور رات کو کاروائی کا حکم دیا جاتا ہے، نہ اس کے لئے کسی سپریم کورٹ کے کسی جج کا خصوصی تقرر کیا جاتا ہے اور نہ ہی فیصلہ سنانے کیلئے کوئی ڈیڈ لائن دی جاتی ہے ۔عدالتوں میں سب کیلئے ایک ہی یارڈ سٹک (پیمانہ ) ہونا چائیے ۔مخالفین کوطے شدہ ایجنڈہ کے تحت سزائیں سنانے کا سلسلہ اب بند ہو جانا چائیے۔اگر دوسرے ملزمان کیلئے استثنی ضروری ہے تو پھر سو پیشیاں بھگتنے والے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی فیملی کو استثنی سے مبراکیوں سمجھا گیا؟ ایک طرف بیگم کلثوم نواز زندگی اور موت کی کشمکش میں تھیں اور ان کے خاندان کیلئے استثناء انتہائی ضروری تھا لیکن انھیں نہیں دیا گیا کیونکہ ان کے خلاف فیصلہ انتخابات سے قبل ضروری قرار ر دیا گیا تھا تا کہ من پسند نتائض حاصل کئے جا سکیں۔مقصد ایک جماعت کو دیوارکے ساتھ لگانا تھا اور اسے لگا دیا گیا لیکن وہی جماعت پھربھی ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ووٹ لے گئی جو کہ ان قوتوں کے لئے لمحہِ فکریہ ہے جو اس جماعت کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنا چاہتی تھیں۔

ایک بیٹی اور ایک خاوند کے جذبات و احساسات کو یکطرفہ احتساب کے نام پر جس طرح کچلا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے نام پر جس طرح اخلاقیات کا جنازہ نکالا گیا اس پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔اب بیگم کلثوم نواز اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن شریف فیملی کو ان کی عیادت اور تیمار داری کیلئے ان کے آئینی اور قانونی سہولت سے محروم کیا گیا وہ سمجھ سے بالا تر ہے۔یہ زندگی عارضی ہے اور ہر کسی کو اس دنیا سے چلے جانا ہے لیکن ہمیں ایسی اعلی روایات قائم کرنی چائیں جس پر ہمیں بعد میں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اسلام تو روادری اور در گزر کا مذہب ہے جو دوسروں کے حقو ق کی پاسداری کا درس دیتا ہے لیکن شریف فیملی کے ساتھ اس معاملے میں انصاف نہیں کیا گیا ۔چند دنوں کے استثنی سے کوئی آسمان نہیں گرنے والا تھا لیکن اس سے انکار کیا گیا جسے عوام نے مستحسن نہیں سمجھا بلکہ اس طرزِ عمل کی سب نے تنقید کی ۔کچھ لوگ جوتعصب کی عینک پہنے ہوتے ہیں ان کا معاملہ دوسرا ہے۔وہ انسانی سوچ،اخلاقیات ،اقدار اور اور اس کے تقاضوںسے بے بہرہ ہوتے ہیں ۔ وہ اپنے نظریات خیالات میں اتنے رجعت پسندہوتے ہیں کہ ان سے کسی بھی موضوع پر بات کرنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہوتاہے۔وہ اپنے دلائل میں متشدد ہی نہیں ہوتے بلکہ غیر لچک دارانہ رویہ بھی رکھتے ہیں،وہ انتہائی تنگ نظر ہوتے ہیں لہذا کوئی دلیل ان کے دل و دماغ میں اپنی جگہ نہیں بناتی۔جوا نسان دلائل سے آنکھیں چرا لے اس سے بات نہ کرنا ہی زیادہ مناسب ہو تا ہے ۔احتساب سے کسی کو اختلاف نہیں ہے ۔بشرطیکہ احتساب اصلی ہو۔میٹھا میٹا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو ناقا بلِ قبول ہے۔

احتساب جب انتقام میں ڈحل جائے تو قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ہم نے احتساب کو انتقام میں ڈھلتے ہوئے دیکھا ہے جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہ ہوا بلکہ الٹا قوم منتشر اور کمزور ہوئی جس سے ملکی ترقی مزید تنزلی کا شکار ہوئی۔ہم نے اس سے قبل بھی کئی ایسے مناظر دیکھے ہیں جس میں مخالفین کا جینا دوبھر کر دیا گیا تھا ۔ نگران وزیرِ اعظم معین قریشی اور میاں معراج خالد نے اپنے دور میں احتساب کا نعرہ بلند کیا لیکن چند ہی مہینوں کے بعد اسے ترک کر دیا گیا کیونکہ وہ یک طرفہ تھا۔ سابق صدر غلام اسحاق خان نے کرپشن کے نام پر دو حکومتوں کو برخاست کیا لیکن وہ سب ذاتی انتقام کا شاخسانہ تھیں اس لئے نتائج نہ دارد۔ محترمہ بے نظیر بھٹو توجنرل ضیا لحق کی آمریت میں قیدو بند کی صعوبتوں سے گزریں جبکہ میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر غلام اسخاق خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر انھیں سخت زچ کیا ۔وہ نالاں تو بہت تھیںلیکن انہوں نے پوری جراتوں سے ان کا مردانہ وارمقابلہ کیا اور سرخرو ہو کر نکلیں۔لیکن ظالموں نے انھیں پھر بھی چین سے جینے نہ دیا ۔انھوں نے میثاقِ جمہوریت سے انتقام کا ڈنگ تو نکالا لیکن انا کے پجاری پھر بھی باز نہ آئے اور ان کی زندگی کا چراغ گل کر کے دم لیا۔

جنرل حمید گل ساری عمر اس بات کو ببانگِ دہل کہتے رہے کہ انھوں نے پی پی پی کا راستہ روکنے کیلئے اسلامی جمہوری اتحاد بنوایا تھا کیونکہ وہ پی پی پی کو سیکورٹی رسک سمجھتے تھے۔آصف علی زرداری ہر بار تشدد کا نشانہ بنے جس میں سردار فاروق خان لغاری،میاں محمد نواز شریف اور جنرل پرویز مشرف پیش پیش تھے ۔انھیں گیارہ سالوں تک مختلف جمہوری ادوار میں زندانوں میں محبوس رکھا گیا لیکن سوائے تاسف اور پچھتاوے کے کچھ بھی ہاتھ نہ آیا لیکن اس بے رحمانہ طرزِ عمل سے آصف علی زرداری،ان کی اہلیہ اور ان کی اولاد نے جس طرح نقصان اٹھا یا اس کاحساب کون دے گا ؟ ذاتی مخالفت میں ساری حدیں پار کر جانا ہمارا قومی شعار بن چکا ہے جس پر ترقی کے اس جدید دور میں اب نظر ثانی ہونی چا ئیے اور اس غیر انسانی رویہ کو د فن ہو جانا چائیے ۔پاکستان میں ایک جانب حکومت تبدیل ہو تی ہے تو دوسری جانب مخا لفین کیلئے جیلوں کی صفائی شروع ہو جاتی ہے لیکن ہاتھ کچھ نہیں آتا اس مشقِ بے کار سے کیا حاصل جس سے قوم تو تقسیم ہو جائے لیکن ہاتھ کچھ نہ آئے ۔ اب کی بار قرعہِ فال میاں محمد شہباز شریف کے نام کا نکلا ہے اور انھیں دبوچ لیا گیا ہے۔جس بھونڈے انداز میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اسے سب نے نا پسند کیا ہے ۔ایک نام نہاد ٹھیکے کی منسوخی کی سزا اتنی سنگین ہو سکتی ہے کہ اپوزیشن لیڈرکو دھوکہ سے گرفتار کر لیا جائے؟وہ تو مصالحت پسندی کا داعی تھا لیکن پھر بھی اسے زنجیروں کا ہار پہنا دیا گیا کیونکہ کسی اور کی خوشنودی کی خاطر ایسا کرنا ضروری تھا ۔،۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
Accountability enemy government revenge solidarity Tariq Hussain Butt Shan احتساب انتقام حکومت دشمن یکجہتی
Shahid Khaqan Abbasi - Nawaz Sharif
Previous Post غداری کا الزام: نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف کارروائی 22 اکتوبر تک ملتوی منسوخ کریں
Next Post نیب، ن لیگ، حکومت اور روحانی اثرات
NAB

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close