Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عطائی راج

February 8, 2014 0 1 min read
Safder Hydri
Hakeem
Hakeem

ایک خاندانی حکیم اپنے خاندان کی نا قابل فراموش طبی خدمات بیان فرمارہے تھے اللہ بخشے دادا حضور فن طب میں یدطولیٰ رکھتے تھے۔ انہیں بزرگوں کی عطا تھی۔ کبھی کتاب کو ہاتھ نہ لگایا لیکن ناڑی کو ہاتھ لگا کر ہر مرض بوجھ لیا کر تے تھے۔ پھر جوش خطانت میں ہوش کا دامن چھوڑ کر بولے”سبحان اللہ! کیا کہنا ان کی مسیحائی کا، یہ قریبی قبرستان انہوں نے آباد کیا ہے شاید وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ ان کے فن کے تمام چشم دیدگواہ اب قریبی قبرستان میں آن بسے ہیں۔

اچھا ہوتا اگر یہ حکمت نما عطائیت صرف اسی ایک شعبے تک محدود رہتی مگر اس کا حلقہ اثر تو اس قدر پھیل گیا ہے کہ ہماری زندگی کا کوئی میدان اس کی دستبر د سے بچ نہیں پایا۔ کسی بھی علم کو غیر علمی اور غیر منطقی انداز میں لینے(اور نااہلوں کے ہتھے چڑھنے) سے عطائیت جنم لیتی ہے۔ عطائی سوچ نے کئی ایک فکری قبرستان آباد کر چھوڑے ہیں جبھی تو حکمت سے لے کر ادب تک اور صحافت سے لے کر مذہب تک تقریبا سبھی شعبوں میں اس کے اثرات با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ عطائیت کے فروغ میں کس کا کردار زیادہ گھنائو ناہے؟ عطائیوں کی موقع پرست اور موقع شناس سوچ کا یا ہمارے جینوئن لوگوں کی مجرمانہ غفلت اور مصلحت آمیز خاموشی کا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو میری رائے سے اختلاف ہو مگر مجھے یہ کہنے میں کوئی باک نہیں کہ اس میں زیادہ ہاتھ جینوئن لوگوں کا ہی ہے۔

مذہبی حلقوں کی طرح ہر شعبے میں دنیا بیزار زہاد کی ہرگز کوئی کمی نہیں جو دنیاوی جھنجھٹ میں وقت ضائع کرنا اپنے نام نہاد زہد کے خلاف سمجھتے ہیں اور یوں ان کا پیدا کر دہ خلا عطائیت کی حامل موقع شناس ابن الوقت سوچ پر کر کے معاشرے کی جڑوں تک میں نفوذ پذیر ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تقریبا ہر شعبے میں یہ سوچ بتد ریج بڑھتی اور پروان چڑھتی جا رہی ہے۔ یہ غیر علمی و غیر منطقی نان پروفیشنل افراد ترقی پذیر معاشروں میں با افراط پائے جاتے ہیں۔ سو ایسے معاشروں میں عطائی راج چھایا نظر آتا ہے۔ زہاد کی خاموشی تا حال برقرار ہے سو اس راج کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں۔ شومئی قسمت دیکھیں کہ یہ ایک بہت وسیع موضوع ہے۔ سو چند ایک شعبوں کے ذکر پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ طب، تعلیم، صحافت، عدلیہ، سیاست اور مذہب کا انتخاب اس لئے کیا گیا ہے کہ یہ شعبے ہر فر د کی زندگی کو براہ راست متاثر کر تے ہیں۔

طب : عموما ًجب بھی عطائیت کا ذکرِ خیر ہوتا ہے تو اس سے عام طور پر طب کا شعبہ مراد لیا جاتا ہے۔ خاص طور پر یونانی، ہومیو اور ڈسپنسرز اس پر اس قدر لکھا گیا ہے کہ مزید لکھنا علمی جگالی کے مترادف ہو گا ۔راقم کو تو اس ایلوپیتھی طریقہ علاج پر لکھنا ہے جس کے بارے میں برنارڈ شاہ نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو بندے مارنے کا لائسنس دے دیا جاتا ہے اور یہ کہ ایسے لوگ سائنسی آدمی ہرگز نہیں ہوتے میڈیا پر آئے روز جعلی کلینکس پکڑے جانے، سیل ہونے اور ہفتے عشرے بعد دوبارہ کھل جانے اور کھل کر پوری دیدہ دلیری سے وہی کام شروع کئے جانے کی خبریں تو اتر سے آتی رہتی ہیں۔ بھاری فیس کے چکر میں مریضوں کو کوٹھی پر آنے کا مشورہ کیا عطائیت نہیں ہے۔ میرے ایک دوست کے بقول، جو میڈیکل سٹور پر کام کرتے ہیں، ایک مشہور ڈاکٹر کا نسخہ آتا ہے تو ہم لوگ آنکھ بند کر کے ایک مخصوص دوائی اٹھا لیا کرتے ہیں کیونکہ اسکا نسخے میں پایا جانا از بس ضروری ہے۔ کیا یہ عطائیت کی بدترین مثال نہیں۔ اپنی من پسند لیبارٹریوں(یا اپنی قائم کردہ)میں مریضوں کو ریفر کرنا اور ابتدئی میرحلے میں ہائی پوٹینسی ادویات کا استعمال کرانا (گویا توپ چلا کر چڑیا مارنا ) کیا عطائیت کے ذیل میں نہیں آتا؟

تعلیم: تعلیم کے ساتھ جو سلوک ہمارے ملک میں ہو رہا ہے ایسا تو کوئی اپنے بد ترین دشمنوں کے ساتھ بھی نہیں کرتا سرکاری سکول سفید ہاتھی بنا دئیے گئے ہیں جو بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ انگریزی تعلیم (جو انسانی نفسیات کے سراسر خلاف ہے) کو لازمی قرارر دے کر معصوم ذہنوں کو غلامی کا درس دیتے ہوئے ان پر مشق ستم جاری و ساری ہے۔ نجی تعلیمی ادارے کسی سرطان کی طرح پھیل کر غریبوں تک تعلیم کی رسائی کو دشوار سے دشوار کرتے جا رہے ہیں۔ پیف کا ادارہ اقرباء پرستی اور کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے۔ اس کے تحت چلنے والے سکول صرف انہی چار مضامین پر فوکس کرتے ہیں جن کا پیف نے امتحان لینا ہوتا ہے۔بدنیت اور موقع پرست سرمایہ کا راس شعبہ تعلیم میں چھا گئے ہیں۔ اپنے گروپ آف سکولز کی برانچیں کسی فرانچائز کی طرح بیچ کر مال بنا رہے ہیں۔

انٹری ٹیسٹ کے نام پر کروڑوں کمائے جارہے ہیں۔کیا یہ عطائیت کی بد ترین مثال نہیں۔ چندروز پہلے ایک تحصیل کے ہائی سکول جانے کا اتفاق ہوا۔ جتنا خوش کروڑوں روپے کی نو تعمیر شدہ عمارت کو دیکھ کر ہوا اس سے کہیں زیادہ دکھ اندر کے حالات دیکھ کر ہوا۔ ہر کلاس میں پائے جانے والے آٹھ دس رنگ برنگے دانے (مختلف رنگ کے کپڑوں میں ملبوس) گویا محکمہ تعلیم کی بے حسی پر ماتم کناں تھے۔ ستم بالائے ستم اساتذہ کا رویہ تھا۔ کچھ منہ کھولے اونگھ رہے تھے۔ کچھ موبائل سے کھیل رہے تھے اور کچھ بے زار آواز کے ساتھ سبق بچوں کو رٹوا رہے تھے۔ ہر طبقے کیلئے الگ نصاب کیا عطائیت کی بھونڈی مثال نہیں ہے۔ ایسا ظلم تو انگریز بھی نہ کرپائے تھے۔ ادھر مدرسوں کا حال ان سے برا ہے جہاں غریب کے بچوں کو بھیک منگوانے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ نصاب پڑھایا رہا ہے تاکہ آنے والی نسلوں تک میں تعصب کا یہ زہر ٹپکایا جاتا رہے۔ یہ فیکٹریاں دھڑا دھڑ ایسے مولوی پیدا کر رہی ہیں جو خود کو معاشرے میں مس فٹ پا کر اپ سیٹ ہوتے اور معاشرے کو اپ سیٹ کرتے ہیں۔ جب ہم اس طبقے کو ڈس اون کریں گے تو اس کا کچھ نہ کچھ اجرتو ہمیں ضرور ملے گا۔

Media
Media

صحافت: آج کے دور کو یقینا میڈیا کا دور کہا جا سکتا ہے۔ معلومات اور خبروں کے” سونامی” میں اعلیٰ اقدار بد نامی کی طرح منہ چھپاتی پھرتی ہیں۔ الیکٹراک میڈیا کی اثر پذیری محتاج بیان نہیں۔ اور تو اور تصور کو حرام کہنے والے بھی اب اس تواتر سے اپنی شکلیں دکھانے لگے ہیں کہ بیزاری ہونے لگتی ہے۔ پیالی میں طوفان اٹھانے والے ٹاک شوز(جن میں بعض دفعہ دھوئیں کی بجائے پیالیاں اڑتی ہیں۔)شوبز کے حوالے سے افواہوں پر مبنی پروگرام، جرم و سزا کی حیرت انگیز ڈرامائی تشکیل پر مبنی پروگرام، مختلف قسم کے عطائی حکیموں، ستارہ شناسوں اور مقدس لاکٹوں کے پروگرام کیا عطائیت کو تقویت نہیں دیتے۔ اس سلسلہ میں ایک عطائی ماہر فلکیات علیٰ تبسم کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ موصوف ایک نیوز چینل پر گھنٹوں زنانہ انداز میں مردانہ مشورے دیا کرتا تھا۔ ایک اور کرنٹ افیئر کے چینل نے اسے یوں سر عام بے نقاب کیا کہ اس کے اپنے ستارے گردش میں آگئے۔ راقم نے سکھ کا سانس لیا لیکن چند دن بعد ایک اور نیوز چینل پر اس کا پروگرام پیش ہوتا دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا۔

عدلیہ: عدلیہ کو ایک سازش کے تحت سیاسی معاملات میں الجھا دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جتنی تنقید عدلیہ پر (ہارنے والوں کی طرف سے)ہو رہی ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اور تو اور سابق جسٹس صاحبان چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ عدلیہ اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔ چیف جسٹس بارہا ماتحت عدلیہ کی تطہیر میں ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ جانے کب غریب کو سستا انصاف مل پائے گا؟ چیف صاحب کی بحالی سے قوم نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ عرصہ ہوا دم توڑ گئی ہیں۔ آج عدالتوں کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ پوچھتے ہیں کون سا جج کیا؟

سیاست: سیا ست میں تو عطائیت سب شعبوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ہمارے سیاستدان سیاسی مداریوں اور کاغذی مشیروں کا ایک ایسا ٹولہ ہیں جن سے وفا کی امید عبث ہے۔ کبھی جرنیل عطائی بن کے آتے ہیں تو کبھی اس سیا سی کھیل میں سیاستدان اپنا حصہ بقدرجثہ وصولنے آ جاتے ہیں۔ نان ایشوز کی سیاست کیا عطائیت کا منہ بولتا ثبوت نہیں؟ بال کی کھال اتارنے والے یہ ظالم لوگ کبھی حقیقی ایشوز پر بات نہیں کریں گے۔ یہ کھال اتارنا انہوں نے شاید عوام پر ظلم کے نتیجے میں سیکھاہے۔ ایک چھوٹی سی مثال کالا باغ ڈیم کی ہے۔ جس پر سبز باغ دکھانے والے کچھ لوگ اب آنکھیں چراتے ہیں اور زیادہ تر آنکھیں دکھاتے ہیں۔ مسائل کا وجود ہی توان سیا ستدانوں کی بقاء کی ضمانت دیتا ہے۔

مذہب: جتنا نقصان مذہب کو عطائیوں کے ہاتھوں ہوا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ہر باریش آدمی کو مولوی سمجھنے کی روش عطائیت کے فروغ کی واضح مثال ہے ۔بے سمت گامزن مدرسوں سے نکلنے والے متشدد لوگ مولوی بن کر، معاشرے کو فرقہ واریت میں دھکیل دیتے ہیں اور اپنی معاش کی صورت نکالتے ہیں۔ جبکہ حقیقی معنوں میں جو صاحبان علم ہیں ان سے تعارف ہی تب ہوتا ہے جب اس جہان فانی سے ان کی رحلت کی سنگل کالمی خبر شائع ہوتی ہے۔ ان کی موت سے زیادہ حیرت ان کی درجن بھر کتابوں پر ہوتی ہے۔ عطائی مولوی معاشرے میں ان بحثوں کو فروغ دیتے ہیں جن کا انسان مکلف ہی نہیں۔نور اور بشر کی بحث، حاضر ناظر کی بحث، معراج جسمانی وروحانی کی بحث، فرقوں کو اسلام سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہونے کی بات، اسی عطائیت کی چند مثالیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان میں ایک بھی مدرسیہ ایسا نہیں جہاں جامعہ ازہر مصر کی طرح ہر مسلک کے تحت تعلیم دی جاتی ہو۔ ان تمام مسائل اور عطائی راج کے خاتمے کیلئے جینوئن لوگوں کو اپنا نام نہاد زہد کا چولااتارنا ہو گا۔ اپنے اردگرد کھڑی خانقاہی فصیلیں گرا کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی کیونکہ
جہل فرد نے یہ دن ہیں دکھائے
گھٹ گئے انساں بڑھ گئے سائے

ور یہی آج کے عہد کا جہاد اکبر ہے (عطائیت کی بد ترین مثال روحانیت میں عطائیت ہے جس پر روشنی ڈالنا کم از کم میرے بس میں تو ہرگز نہیں کہ یہ تو ایک ضخیم آرٹیکل کا متقاضی ہے جس کا راقم تاحال متحمل نہیں ہو سکتا ہاں کوشش ضرور ہو گی کہ کبھی اس پر لکھ کر قرض اتار دیا جائے ۔انشا ء اللہ) اور پیارے پڑھنے والے جہاں میرٹ دیکھا جاتا ہو نیت نہیں، جہاں نام پر نظر ہو کا م پر نہیں، جہاں اہلیت کو قرابت پر قربان کر دیا جائے اور جس جگہ چرب زبانی سچ بیانی پر غالب آجائے وہاں صرف ایک ہی راج ہوتاہے اور وہ ہے عطائی راج جس کو آج دور دور تک کوئی خطرہ درپیش نہیں ہے۔ ہرگز نہیں۔

Safder Hydri
Safder Hydri

تحریر:صفدر علی حیدری

Share this:
Tags:
Achievements book Graveyard Secrets راج فراموش قبرستان کتاب
Ghulam Rasool, Talat Mehmood
Previous Post پلوں، فلائی اوورز اور آمدورفت کے راستوں سے رکاوٹوں کا خاتمہ کر کے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے۔ غلام رسول
Next Post دفتوہ میں پولیس چوکی کیلئے جگہ دینے کا مقصد حلقہ کے عوام کا تحفظ ہے
Mohammad Nasrullah Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close