
سان فرانسسکو (جیوڈیسک) سان فرانسسکو میں شو کے دوران اداکارہ میرا نے ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کے بھائی کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے 100 ڈالر مانگ لئے۔
اداکارہ میرا نے سان فرانسسکو میں دلیر مہدی شو کے دوران اپنی والدہ شفقت بیگم کے نام سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کے لئے فنڈز مانگنا شروع کر دیئے۔ میرا ورلڈ چمپئن باکسر عامر خان کو پہلے پہچان نہ پائیں اور بعد میں ان سے ہسپتال کے لیے امداد طلب کرلی اور جب انہوں نے پوچھا ہسپتال کہاں تعمیر ہو رہا ہے تو انہوں نے جگہ کے بجائے ویب سائٹ بتا دی۔
میرا نے عامر خان کے بھائی کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے 100 ڈالر مانگ لیے۔ دوسری جانب بھنگڑا کنگ دلیر مہندی سمیت کئی افراد کے ساتھ مفت تصاویر بنوائیں۔
