
جامشورو (جیوڈیسک) جامشورو کے قریب کار الٹنے سے ڈرامہ آرٹسٹ ثناء خان جاں بحق، شوہر شدید زخمی، حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ثناء خان جامشورو کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی۔
ثناء خان اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی سے حیدر آباد آ رہی تھیں کہ جامشورو کے قریب ان کی کار الٹنے سے ثناء خان جاں بحق جبکہ ان کے شوہر بابر خان شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے دونوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں بابر خان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بابر خان کی حالت تشویشناک ہے۔
واضع رہے کہ اداکارہ اور ماڈل ثناء خان بہت سے ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
