
سکھر (جیوڈیسک) سکھر کے علاقے ایوب گیٹ، منور مسجد، ٹکر محلے، اسٹیشن روڈ و دیگر علاقوں میں گیس پریشر کمی کے بعد غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
جس سے گھریلو صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں، شہریوں نے گیس انتظامیہ سکھر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔
