کراچی : ایڈمنسٹر یٹربلدیہ کورنگی غلام رسول کی زیر صدارت محکمہ ریگولیشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،XEN محمد مبین ،ڈائریکٹر ٹیکس اینڈ ریکوری بلدیہ کورنگی محمد کاشف اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی غلام رسول نے ڈائریکٹر ٹیکس اینڈ ریکوری بلدیہ کورنگی محمد کاشف اور افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریکوری کو بڑھایا جائے اس سلسلے میں کورنگی کی حدود میں آنے والی فیکٹریوں اور مارکیٹوں میں چالان کی تقسیم کے کام بہتر انداز میں انجام دیئے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی کی تمام شاہرائوں سے ٹھیلوں، کیبن، پتھارے ناکارہ گاڑیوں، فٹ پاٹھوں پر قائم موٹر سائیکل، کار میکنک کی دوکانوں پر کھڑی گاڑیوں کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے تا کہ شاہرائوں سے ناجائز تجاوزات ہٹائے جانے کے بعد عوام الناس کو ٹریفک جام کی پریشانی سے نجات مل سکے۔
کیونکہ ان ٹھیلوں اور پتھارے والے کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے اور عوام الناس کو سخت ذ ہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ہم عوام کی اس ذہنی کوفت سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے
