
کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد گزشتہ پانچ ماہ سے جاری انتخابی عمل مکمل ہو جائے گا۔ افغانستان کے صدارتی الیکشن اپریل میں ہوئے تھے۔ پہلے مرحلے میں صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ، دوسرے مرحلے میں اشرف غنی نے سبقت حاصل کی لیکن عبداللہ عبداللہ نے نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نور کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔ دونوں امیدواروں کے درمیان اختلافات ختم کرانے کیلئے امریکا مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔
