
کابل (جیوڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی منظوری کیلئے 16وزراء کو نامزد کر لیا۔
سیکنڈ نائب صدر سرور دانش نے نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اوروزراء اپنے اعتماد کا اظہار کریں، پارلیمنٹ سے منظوری میں مزید ایک ہفتے لگے گا۔
