
کابل (جیوڈیسک) افغان انتخابات کے صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نےالیکشن کمیشن پر فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا انہوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ کام کرنا بند کر دیا ہے کیونکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران انہیں ہرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔
عبداللہ عبداللہ نے افغان الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ان کے مبصرین کی عدم موجودگی میں ووٹوں کی گنتی جاری رکھے ہوئے جو کہ مکمل طور پر غیر قانونی اور غلط ہے۔ 3
