Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افغان مہاجرین کو مزید توسیع نہ دی جائے

January 10, 2018 0 1 min read
Afghan Refugees
Afghan Refugees
Afghan Refugees

تحریر : قادر خان یوسف زئی
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی پر پاکستانی عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ پاکستان نے تقریباََ چالیس برس ان افغان مہاجرین کی میزبانی میں گذار دیئے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان کو آٹے میںنمک کے برابر بھی مالی امداد نہیں ملتی۔ پاکستان کئی برسوں سے افغانستان کی اپیلوں پر بار بار افغان مہاجرین کی واپسی میں توسیع کررہا ہے ۔ پاکستان اپنی تحمل مزاجی کی وجہ سے نہیں چاہتا کہ افغان مہاجرین کی واپسی میں کوئی ایسا امر مانع آجائے کہ چار عشروں کی قربانیاں رائیگاں چلی جائیں ۔ افغان مہاجرین کی با عزت واپسی پاکستان کے لئے مقدم ہے حالاں کہ پاکستان کو ان مہاجرین کی میزبانی کے عوض عالمی برادری سے ستائش و امداد کم ہی ملی ہے۔ پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ پاکستان کے طول و عرض میں افغان مہاجرین بس رہے ہیں اور ان کی تیسری نسل جوان ہو رہی ہے ۔ اس نسل نے اپنے آبا کی سرزمین کو دیکھا بھی نہیں ہے لیکن بود و باش میں اب پاکستانیت کا رنگ چڑھ گیا ہے کیونکہ افغان مہاجرین کیمپوں سے زیادہ پاکستان کے شہری و کاروباری علاقوں میں پُر آسائش زندگی بسر کررہے ہیں۔ انہوں نے کسی طرح پاکستانی دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں اور اب اُن کی آمد کے بعد جائزہ لیں تو اندازہ ہوگا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں اربوں روپوں کے سرمایہ میں افغان مہاجرین کا بڑا حصہ ہے۔ سوچنے کی بات یہ ہے کہ افغان مہاجرین کے پاس کاروبار کے لئے اربوں روپے کہاں سے آئے ؟۔ کیونکہ جب یہ افغانستان سے بے سروسامان ایران ، پاکستان ،وسط ایشیا ممالک اور یورپ گئے تو اپنے ساتھ یہ سونے کی کانیں نہیں لائے تھے۔

چند کپڑوں میں معصوم بچوں ،بزرگوں اور خواتین کے ساتھ اس حالت میں اپنے بزرگوں کی سرزمین چھوڑی تھی کہ ان کے پاس کھانے کیلئے دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں تھی ۔ لیکن اب دیکھتے ہیں کہ یہ بے سروساماں افغان مہاجرین کروڑوں روپوں مالیت کے مکانات میں رہتی ہے اور ان کی اکثریت اربوں روپوں کے سرمایہ کے ساتھ پاکستانی معیشت میں اہم حصے دار کے طور پر سامنے ہے ۔ اس صورتحال میں ان افغان مہاجرین کے شہری علاقوں میں طرز رہائش کو دیکھا جائے تو پاکستانیوں سے زیادہ آسودہ حال نظر آتے ہیں ۔ ایک پاکستانی اپنا شناختی کارڈ بنانے کے لئے پانچ گھنٹے لائن میں کھڑے ہوکر دو برسو ں میں اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بناتا ہے جبکہ افغان مہاجر ، پاکستانی کارڈ اور پاسپورٹ صرف ایک ہفتے کے اندر بنا لیتا ہے۔ بہترین کالج اور اسکول میں داخلہ اور آنے جانے کے لئے بہترین ٹرانسپورٹ رکھتا ہے۔ ملازم پیشہ افغان مہاجرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ملے گی جبکہ افغان مہاجرین نے اپنے میزبانوں کو ہی نوکریاں دی ہوئی ہیں۔میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل سے بھی ناواقف نہیں ہوں ، کہ انہیں پولیس کے ہاتھوں اُس وقت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے جب اُن کے پاس مہاجر کارڈ نہیں ہوتا اور وہ پاکستان کی کسی قانونی دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے پھنس جاتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ریاست نے انتہائی نرمی سے کام لیتے ہوئے انہیں مہاجرین کیمپ کے بجائے پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہنے کی آزادی دی اور ان کی نقل و حرکت پر سخت گرفت نہیں رکھی ۔ جس کی بدولت افغان مہاجرین نے اپنی خداد اد صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور لاکھوں افغان مہاجرین نے افغانستان کی بہ نسبت پاکستان میں اپنی معاشی زندگی میں انقلاب برپا کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کی سماجی طرز زندگی میں تبدیلی پیدا ہوئی اور یہ پاکستانی معاشرے کا اہم جز بن گئے ۔ہم اس بات کا ذکر ہی نہیں کرتے کہ افغانستان سے آنے والے مہاجرین کی وجہ سے پاکستان میں منشیات ، کلاشنکوف کلچر کو فروغ حاصل ہوا ۔ لیکن یہ ضرور پوچھنا چاہتے ہیں اُس افغان حکومت سے کہ اُن میں اتنی استعداد تو ہے نہیں کہ اپنے لاکھوں شہریوں کو بحفاظت اپنے وطن بلا لے لیکن امریکہ یا بھارت کی کاسہ لیسی کرتے ہوئے پاکستان پر وار کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کے احمقانہ بیانات پر جس طرح بھارت اور افغانستان کی حکومتوں نے ردعمل کا اظہار کیا وہ انتہائی افسوس ناک اقدام تھا۔شائد انہیں اس بات سے غرض نہیں کہ پاکستان نے ان کے لاکھوں شہریوں کو جو باعزت مقام دیا اور پاکستانی شہریوں سے بڑھ کر آزادی دی انہیں امن و سکون کے ساتھ اپنی معاشرتی زندگی میں انقلاب لانے کا موقع فراہم کیا اس کے مقابلے میں اخلاقیات اور پختون ولی تو یہ ہے کہ افغان حکومت کم ازکم پاکستان کے ساتھ دشمنی کا رویہ ترک کرکے امریکی صدر ٹرمپ کے خجلت آمیز دشنام طرازیوں پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی۔

پاکستان میں افغانستان کی سرزمین میں مداخلت کرکے تاریخی غلطی کی تھی جس کا خمیازہ پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی بھگتی رہیں گی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہغلطی کی سزا کسی اور کو ملے۔ پاکستان کی ہر حکومت نے افغان مہاجرین کی عزت ِ نفس کا خیال رکھا اور کسی بھی سیاسی تبدیلی میں کسی افغان مہاجرین کے لئے سخت پالیسی نہیں اپنائی۔ کوئی پاکستانی بھی نہیں چاہتا کہ افغانی خاندانوں کو زبردستی اُن کے وطن بھیج دیا جائے یا پھر پاکستان میں اُن کے خلاف ریاستی رویہ اتنا تنگ نظر ہوجائے کہ وہ کہیں اور جانے پر مجبور ہوجائیں ۔ پاکستان کی اکثریت چاہتی ہے کہ افغان مہاجرین کیلئے پاکستانی ریاست اپنی پالیسی کو حتمی شکل دے اور عالمی برادری کو آگاہ کرے کہ 70ہزار قیمتی جانوں کی قربانی اور 120بلین ڈالرز سے زائد کے نقصانات کے باوجود امریکہ ،بھارت اور افغانستان کی ہرزہ سرائی پاکستانی قوم کے لئے مسائل کا سبب بن رہی ہے۔

تمام تر بھائی چارہ اور جذبہ انصار دکھانے کے باوجود پاکستان کی بقا و سلامتی کو خطرے میں ڈالنا اب ممکن نہیں ہے۔ہم پاکستانی لاکھوں مہاجرین کا بوجھ اٹھاتے رہے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں جو نفرت پیدا ہو رہی ہے اس کے نتائج کی ذمے دار خود افغان حکومت ہوگی۔پاکستانی حکومت کو افغانی خاندانوں کے لئے واضح پالیسی مرتب کرنا ہوگی کہ جو افغان شہری پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں تو وہ آئین کے مطابق دوہری شہریت کے کس طریقہ کار کے مطابق پاکستانی دھارے میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پاکستان انہیں تجارت سے بھی نہیں روکتا ، کاروباری سہولیات و مراعات پر اُن کا بھی وہی حق ہے جو کسی بھی غیر ملکی کا ہے ، اس لئے پاکستان کے آئین کے مطابق انہیں وہ حق ملنا چاہیے جس کا آئین پاکستان اجازت دیتا ہے۔کئی افغان خاندانوںنے پاکستانی خاندانوں میں رشتہ داریاں کرلی ہیں اور ان کی اولادیں پاکستان میں پیدا ہو ئی ہیں اور ان میں اکثریت افغانستان بھی نہیں جانا چاہتی ۔ اس کے لئے بھی ریاستی پالیسی کو واضح کرنا ہوگا ۔ لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ افغان مہاجرین کی آڑ میں افغانستان سے آنے والے دہشت گرد و شدت پسند وں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ امریکہبھارت اور افغانستان سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے بڑے حصے پر ان کاکنٹرول ہے تو انہیں وہاں بسانے کیلئے فوراََ اقدامات کریں تاکہ افغان مہاجرین باعزت طریقے سے واپس اپنے وطن جا سکیں۔ امریکہ کو بڑی خواہش ہے کہ بھارت افغانستان میں اپنا کردار بڑھائے تو ان لاکھوں افغان مہاجرین کو بھارت منتقل کردے، پھر دنیا اور اچھی طرح دیکھ لے گی بھارت کی مذہبی روا داری۔۔۔۔ افغانستان کی گزشتہ اور موجودہ حکومتیں تنگ نظر اور پاکستان مخالف ہیں ۔ ان کے رویوں کے سبب پاکستان میں رہنے والے افغان مہاجرین کے لئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

افغان حکومت کے غیر معاوندانہ رویوں کی وجہ سے پاکستان میں نسلی عصبیت پروان چڑھ رہی ہے۔ نام نہاد قوم پرست پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت اور وقار کے منافی بیانات دے کر افغان مہاجرین کیلئے مزید مشکلات کا سبب بھی بن رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں رہنے والی پختون قوم کو نامساعد حالات کا سامنا ہے اور پاکستان میں رہنے والی پختون قوم بھی معتصبانہ رویئے کا شکار ہو رہی ہے اور ان میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے۔پاکستان کی حدودمیں رہنے والی مستقل آباد پختون قوم قیام پاکستان سے قبل بھی اپنی سرزمین میں رہ رہی تھی اور آج بھی رہ رہی ہے لیکن انہیں افغان مہاجرین کی جانب سے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزیوں اور افغان حکومت کے رویوں کے وجہ سے طبقاتی کشمکش کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ جس سے ناقابل تلافی سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ پاکستان افغان مہاجرین کیلئے اپنی داخلی و خارجہ پالیسی کا اعلان کرے اور افغان مہاجرین کی واپسی کی تاریخ میں مزید توسیع دینے سے گریز کرے۔افغان مہاجرین پاکستان میں رہنے کیلئے آئین میں دی گئی مراعات و سہولیات کے تحت اپنے قیام کو قانونی و باعزت بنائیں تاکہ وہ باوقار و آبرو مند رہ سکیں ۔افغان حکومت کو کم ازکم پختون ولی کی روایات کا پاس رکھنے کی ضرورت ہے کہ وہ لاکھوں افغان شہریوں کی چاردہائیوں سے میزبانی کرنے والے ملک پاکستان کے ساتھ احسان فراموشی نہ کرے۔ پاکستانی عوام کبھی نہیں چاہے گی کہ افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک ہو اور ان کی عزت نفس کو ٹھس پہنچے ۔لیکن تالی دونوں ہاتھ سے بجتی ہے یہ یاد رکھنا افغان حکومت کیلئے بہت ضروری ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Afghan refugees afghanistan pakistan public Qadir Khan Yousafzai افغان مہاجرین افغانستان پاکستان توسیع عوام
Sultan Rahi
Previous Post سلطان سے فن کے سلطان تک
Next Post انڈسٹری کی ترقی اور بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: سی ای او زمین ڈاٹ کام، ذیشان علی خان

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close