
دوحہ میں طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ ابھی امریکہ سے جنگ بندی نہیں ہوئی وہ ہم پر حملے کر رہا ہے اور ہم بھی اس پر حملے جاری رکھیں گے۔
دوحہ میں افغان طالبان کے دفتر کے افتتاح پر غیر ملکی زرائع سے بات چیت میں ترجمان افغان طالبان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنگ بندی ہوگئی ہے اس لئے افغانستان میں امریکہ پر طالبان کے حملے جاری رہیں گے۔
