
لوگر (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے لوگر میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
لوگر پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شاہ پور احمد زئی کے مطابق دھماکہ، تحصیل چاراہ کی طرف جانے والی سول گاڑی کے وہاں سے گزرنے کے دوران ہوا ۔
احمد زئی کے مطابق دھماکے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور بم کو وہاں طالبان کی طرف سے نصب کیا گیا تھا۔
