
شارجہ (جیوڈیسک) افغانستان کی ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ افغانستان نے شارجہ میں کھیلے گئے ورلڈ کرکٹ لیگ کے فیصلہ کن میچ میں کینیا کو شکست دی۔
اس طرح اس نے پہلی بارآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 2015 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم پول اے میں شامل ہوگی۔
