
کابل (جیوڈیسک) افغان عوام یکجا ہیں، امریکہ کی ثالثی میں ووٹوں کی جانچ پڑتال کیلئے طے پانے والے معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے دوبارہ تاریک دور میں چلے جانے کے خوف نے دونوں امیدوارں کو اس معاہدے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جس میں صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے تمام 80 لاکھ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا کہا گیا ہے۔
بعدازیں اشرف غنی اور عبداﷲ عبداﷲ میں ملاقات بھی ہو ئی جس میں دونوں امیدواروں نے معاہد ے کی پاسداری کا عز م کیا۔
