
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں لائیو سٹاک کے شعبہ کو ترقی دینے کا پراجیکٹ جلد شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں کئی اداروں نے فنڈنگ کرنے کی حامی بھر لی ہے تا ہم اس پر مزید پیشرفت ہونا باقی ہے۔
قبل ازیں متعدد این جی اوز نے کئی شعبوں میں حکومت سے تعاون کیا ہے لیکن اب اس کا تسلسل نہیں رہا۔
