
افغانستان(جیوڈیسک) کابلا فغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، افغان مشرقی صوبے کنٹر کے ضلعShigal میں ایساف ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔
صوبائی گورنر فضل اللہ وحیدی کاکہنا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں نے انہیں مطلع نہیں کیا، وحیدی کے مطابق دو خاندانوں کے10 افراد کے علاوہ 4 طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
