
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں نے سرکاری دستوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد صوبے بادغیس کے ضلع جوَند پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
لڑائی کے دوران افغان سکیورٹی دستے جوند سے فرار پر مجبور ہو گئے تھے۔ طالبان باغیوں کے جوند پر قبضے کی صوبائی حکام نے تصدیق کر دی ہے۔
