
کابل (جیوڈیسک) غزنی پولیس کے سربراہ امین اللہ امرخِیل کے مطابق پہلے ایک خود کش بمبار نے عدالت کے گیٹ پر دھماکا کیا۔ جس کے بعد دیگر 4 حملہ آور اندر گھس گئے۔
طالبان کا یہ حملہ ان کے اس اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 6 طالبان کو پھانسی دیئے جانے کا بدلہ لیں گے۔
