
وزیرستان (جیوڈیسک) افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ پر گولہ باری کی گئی ہے ، مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح سات بجے افغان علاقے سے شمالی وزیرستان میں چھ مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔ گولے افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ سے فائر کیے گئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر گولے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ کے قریب گرے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
