
کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے اور وہ غیر ملکی افواج پر جلد فتح حاصل کرلیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دور دراز علاقوں میں صرف طالبان ہی نظر آتے ہیں اور غیر ملکی فوجی طالبان کے ڈر سے اپنے اڈوں تک محصور ہو گئے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فوجی اہلکار اپنے اڈوں سے باہر نکلنے سے بھی ڈرتے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ غیر ملکی افواج کو افغانستان میں شکست ہو گی۔ ترجمان افغان طالبان کا کہنا تھا کہ کہ وہ صدارتی انتخابات کوجعلی سمجھتے ہیں۔
