
کابل (جیوڈیسک) جنوبی افغانستان میں پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے۔
دھماکا خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں دو پولیس اہلکار اور ایک خاتون شامل ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔
