
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں پولیس سٹیشن پر خود کش حملے سے چار پولیس اہلکار ہلاک اور سترہ زخمی ہو گئے۔
صوبہ وردک میں خود کش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھرا ٹرک پولیس سٹیشن سے ٹکرا دیا، واقعے میں چار پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ سترہ اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، طالبان نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
