Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افغانستان میں سیاسی خودمختاری کے خلاف فوجی اور سیاسی مداخلت

August 13, 2020 0 1 min read
Afghan Taliban Talks
Afghan Taliban Talks
Afghan Taliban Talks

تحریر : قادر خان یوسف زئی

افغانستان مشاورتی کونسل لویہ جرگہ نے افغان طالبان کے باقی ماندہ400قیدیوں کی باقاعدہ مشروط قرارداد منظور کرکے بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کے لئے پہلی رکاؤٹ دور کردی۔ذرائع کے مطابق چند دنوں میں دوحہ قطر میں افغان طالبان کے وفد اور افغانستان کے سیاسی و مذہبی امن پسند اسٹیک ہولڈر کے ہمراہ غیر رسمی کابل حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ امریکا کے ساتھ20برس کی طویل جنگ نے پورے خطے میں امن کی صورتحال کو متاثر کئے رکھا۔ امریکا اپنے عالمی مفادات کے ساتھ افغانستان کی سرزمین پر اترا، لیکن حسب منشا امریکی خواہشات، کامیابی کی فتح میں تبدیل نہ ہو سکیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر امریکی مفادات کے لئے زمینی راستے و فضائی حدود امریکی و نیٹو افواج کے لئے کھول دیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے امریکا، شکست سے دوچار ہوتا چلا گیا، اس کی فرسٹریشن میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور امریکی انتظامیہ و اسٹیلشمنٹ نے اپنا غصہ پاکستان پر اتارنے کی کوشش کی اور ماضی کی حکومتوں کو دباؤ میں رکھنے کے لئے عسکری امداد، تعمیر نو کے منصوبوں میں فنڈز کی کٹوتی، دہشت گردی سے پاکستان معیشت و عوام کو نقصان پہنچنے پر فنڈز کو روکنا، نیز پاکستان کو اپنے ازلی دشمن بھارت کے مقابلے میں کمزور کرنے کی کوشش میں بھارت کے ساتھ متنازعہ معاہدے و قربتوں کے ساتھ پاکستان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا گیا۔

پاکستان نے روسی استعمار کے خلاف امریکی اتحادی بن کر مملکت میں شدت پسندوں کو قدم جمانے کا موقع فراہم کیا تھا، عالمی سازش کے تحت مملکت کو اس طور الجھا دیا گیا تھا کہ داخلی طور پر جہادی تنظیموں نے اپنی شاخوں کو مضبوط کیا اور پھر سوویت یونین کی شکست کے بعد افغانستان کو وقت سے پہلے چھوڑنے اور عالمی معاہدے کی پاسداری نہ کئے جانے کے باعث بدترین خانہ جنگی میں دھکیل دیا۔ سوویت یونین بدترین شکست کے باعث شیرازہ بکھرنے سے خود کو روک نہ سکا اور سوویت یونین کے بطن سے کئی مملکتیں وجود میں آئیں۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں کلاشنکوف کلچر و ہیروئین کے سیلاب نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا۔ سوویت یونین کے انخلا ء کے بعد افغانستان میں جہادی گروپوں کے درمیان زبردست خانہ جنگی کے ردعمل میں مدارس کے طلبا ء ایک ایسی جماعت ابھری جس نے انتہائی قلیل وقت میں افغانستا ن سے نہ صرف خانہ جنگی کا خاتمہ کیا بلکہ عالمی منشیات و نوادرات کی اسمگلنگ کو صفر کردیا۔ تاہم قدامت پسندی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے، جس سے کی وجہ سے عالمی قوتوں کو خطرہ لاحق ہوا کہ اگر افغان طالبان اسی طرح پھیلتے چلے گئے تو کیمونزم کا مقابلہ کرتے کرتے، انہیں اسلامسٹ سے لڑنا ہوگا اوراس اَمر سے بخوبی آگاہ تھے کہ ماضی کی صلیبی جنگوں میں انہیں مسلمانوں کے ہاتھوں تاریخ ساز شکست و ندامت کا سامنا ہوا تھا، جسے وہ آج تک نہیں بھلا سکے۔

نائن الیون کے واقعے کو بنیاد بنا کر افغانستان کی روایات و ثقافت کے خلاف امریکا، جو کل تک افغان طالبان کی پالیسیوں کا حامی تھا، مخالفت میں اتنا آگے بڑ ھ گیا کہ ہمیشہ امریکی مفادات کا فرنٹ اتحادی بننے والے ملک پاکستان کو بھی کھنڈرات بنانے کی دھمکی دے ڈالی۔ افغانستان جو پہلے ہی خانہ جنگی کے سبب انفرا اسٹرکچر کی تباہی و بربادی کا شکار تھا، جدید جنگی ساز و سامان سے محروم، دنیا کی جدید اسلحوں و فضائی حملوں میں بے گناہ عوام کی شہادتوں پر جنگی حکمت عملی کے تحت پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا اور غیر ملکی افواج کو زمین پر دوبدو جنگ کے لئے آنے کا انتظار کرنے لگا، امریکا و نیٹو افواج ایک فاتح کی صورت میں افغانستان کی سرزمین پر قدم رکھنا چاہتے تھے، لیکن انہیں اس کا بالکل ادارک نہیں تھا کہ دراصل وہ اپنے فوجیوں کے قبرستان میں قدم رکھ رہے ہیں، زمینی جنگ کا آغاز ہوتے ہی پیدائشی جنگجوؤں نے غیر ملکی افواج کے جدید ترین اسلحے و انتہائی تربیت یافتہ مسلح افواج کو تخت مشق بنانا شروع کردیا اور ہزاروں غیر ملکی فوجی خودکشیوں سمیت ذہنی مریض بن کر جب اپنے خاندانوں میں جاتے تو اپنے اہل خانہ کو ایک ایسی قوم کے بارے میں چشم دید واقعات سے آگاہ کرتے جو دنیا بھر کی عالمی طاقتوں کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل رہے تھے۔

افغانستان، غیر ملکی فوجیوں کا افغان طالبان کے شکار بننے لگے اور پھر امریکا کو احساس ہونے لگا کہ اُس کے تمام اندازے غلط ثابت ہوچکے ہیں، اہداف کے حصول میں کھربوں ڈالر کے ضیائع و کامیابی نہ ہونے پر امریکی عوام نے اپنی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا یہاں تک دفاعی تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے واضح طور پر پیش گوہی کردی کہ امریکا، افغانستان کی جنگ مکمل طور پر ہار چکا ہے اور اُسے افغانستان سے نکلنے کے لئے محفوظ راستے کی تلاش ہے اور وہ افغانستان میں اس طرح نکلنا چاہتا ہے کہ جیسے وہ افغانستان کا واحد فاتح ہو۔ لیکن امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے اور چشم فلک نے وہ نظارہ دیکھا کہ دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کا دعویدار افغان طالبان کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا اور بالآخر 19 سالہ طویل جنگ کے بعد امریکا امارت اسلامیہ کے ساتھ دوحہ میں معاہدہ کرنے پر مجبور ہوا۔

امریکا کے لئے دوسری شرمندگی کا مقام یہ بھی تھا کہ پاکستان کو ڈومور و اقتصادی دباؤ کے تحت منشا کے مطابق اپنے فروعی مفادات کی تکمیل کے لئے غرور میں مبتلا، اسی پاکستانی ریاست سے اپنے فوجیوں کو باحفاظت واپس لے جانے کے لئے مرکزی کردار ادا کرنے کا خواستگار ہوا۔ امریکا نے اوّل بھارت پر بھاری سرمایہ کاری کہ کسی طرح بھارت، افغانستان میں اپنی فوجیں داخل کردے، لیکن بھارت اچھی طرح جانتا تھا کہ اُس سے نہتے کشمیری سنبھالے نہیں جارہے اور ایک وادی میں 9لاکھ قابض فوج پتھروں کا مقابلہ بھاری جدید ہتھیاروں سے کرنے میں ناکام ہیں، اگر وہ افغانستان میں داخل ہوگئے تو کشمیر ہی نہیں پورے بھارت سے محروم ہوجائیں گے اور ماضی کی طرح افغان مسلم حکمرانوں کے دہلی کے تخت کی صفائی ستراھائی کرتے نظر آئیں گے، ہندو بزدل شدت پسند ماضی کو نہیں بھولے تھے کہ مسلمانوں میں لاکھ اختلافات ہوں لیکن ایک ایسا موقع ضرور آتا ہے کہ دین اسلام کے نام پر ایک جسم بن جاتے ہیں، تاہم سازشوں کے ماہر ہندو توا کے سرپرستوں نے ہرممکن کوشش کی کسی بھی طرح خطے میں امن کی کوششوں کو ناکام بنایا جاتا رہے تاکہ وہ عدم استحکام کی صورتحال کا فایدہ اٹھا کر افغانستان کے قدرتی خزانوں و وسائل کو امریکا کے ساتھ مل کر لوٹ سکے۔

امریکا کو پہلے سے ہی اپنی ناکامی کا یقین تھا۔لیکن کوشش ان کی یہ تھی کہ ان کے ہاتھو ں تشکیل پانے والی کابل انتظامیہ کو امارت اسلامیہ سے ایک حکومت کے طور پر تسلیم کروائیں اور پھر ان کے ساتھ ہی امارت اسلامیہ مذاکرات کیلیے بیٹھ جائے۔ لیکن ان کا یہ مشن ناکام ہوا اور بالآخر 29 فروری 2020 ء کو قطر کے دارلحکومت دوحہ شیراٹن ہوٹل میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس میں امریکا نے اپنی ناکامی کا اعتراف اور افغانستان سے مکمل انخلاء کی یقین دہانی کروائی۔ اس معاہدے پر مسلمانوں کی جانب سے امارت اسلامیہ کے سیاسی رہبر ملا عبدالغنی برادر جبکہ امریکا کی جانب سے امریکا کے وزیر خارجہ مائک پومپیو کی موجودگی میں ان کے نمائندے زلمی خلیل زاد نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے مطابق امریکا پابند ہوچکا ہے کہ وہ اور ان کے اتحادیوں کی تمام مسلح فوجیں،تمام غیر سفارتی عملہ،انفرادی سیکورٹی کے غیر مسلح افراد، فوجی ٹرینرز،مشیران اور بنیادی سروسز فراہم کرنے والے عملے سمیت اس معاہدے کے اعلان کے 14 ماہ کے اندر افغانستان سے نکل جائیں گے۔ معاہدے کے بعد امریکی پانچ فوجی اڈے خالی کرچکا ہے اور کئی ہزار امریکیوں کو واپس بلا چکا ہے۔ امریکا پابند ہوا کہ5 ہزار امارت اسلامیہ کے قیدی جبکہ 1 ہزار افغان فورسز کے قیدی 10مارچ 2020ء تک رہاکیے جائیں تاکہ 10 مارچ کو بین الافغانی مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔ لیکن امریکا نے پس پشت رہ کر پہل کوشش کی، افغان طالبان و غنی انتظامیہ الجھ جائیں لیکن چھ مہینے کی مشقت کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور بالاآخر آخری عذر لویہ جرگہ بھی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔

امریکا پابند ہوا کہ بین الافغانی مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا امارت اسلامیہ کے رہنماوں کے خلاف امریکی پابندیوں، اور ان کے سروں پر مقرر کردہ انعام کے بارے میں دیے گئے نوٹفکیشن پر نظرثانی کرے گا اور یہ پابندیاں 16اگست 2020ء تک ہٹالی جائیں گی۔بین الافغانی مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی امریکا، اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل اور اس کے اراکین افغانستان سے امارت اسلامیہ کے رہنماوں کے نام 17 مئی 2020 ء تک بلیک لسٹ سے نکالنے کے لیے سفارتی کوششیں کریں گے۔ لیکن غنی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تاخیر حربوں کے باعث ابھی تک اس شق پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے، دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا تعارفی دور شروع ہونے کے بعد امریکا پر دباؤ میں اضافہ ہوگا کہ وہ اپنے وعدے کی تکمیل کرے۔ امریکا پابند ہوا کہ وہ اور اس کے اتحادی افغانستان کی زمین خودمختاری اور سیاسی خودمختاری کے خلاف فوجی اور سیاسی مداخلت نہیں کریں گے اور نہ وہ افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے کے مجاز ہوں گے۔

یہ افغان طالبان کی واضح فتح تھی۔ افغان طالبان نے اپنے ماضی کے موقف پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور اپنے اس عزم کو تحریری شکل میں منتقل کیا کہ افغان طالبان امریکا کے لیے مستقبل میں خطرہ نہیں بنیں گے اور نہ افغانستان میں ایسے لوگوں کو آنے کی اجازت دیں گے جو امریکا کے لیے خطرہ ہوں۔

متن کے مطابق: ۱۔ امارت اسلامیہ افغانستان اپنے کسی رکن یا القاعدہ کے کسی رکن کو اجازت نہیں دے گی کہ افغانستان کی سرزمین امریکا کے خلاف استعمال کرے۔ ۲۔ امارت اسلامیہ افغانستان ایک واضح پیغام جاری کرے گی جس میں کہا جائے گا کہ ہر وہ شخص جو امریکا کے خلاف ہماری سرزمین استعمال کرنا چاہتا ہو اس کے لیے افغانستان میں کوئی جگہ نہیں۔امارت اسلامیہ اپنے ارکان کو ہدایت دے گی کہ ان افراد اور تنظیموں سے تعلق نہ رکھیں جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سیکورٹی کو چیلنج کرتے ہوں۔۳۔ امارت اسلامیہ افغانستان معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق افغانستان میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سیکورٹی کے لیے خطرہ بننے والے ہر فرد اور تنظیم کی راہ روک لے گی۔ اس کی تربیت اور مالی امداد پر پابندی ہوگی۔ ۴۔ امارت اسلامیہ افغانستان یہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ لوگ جو افغانستان میں پناہ لینا یا یہاں مستقل رہنا چاہتے ہیں ان کیساتھ مہاجرین کے بین الاقوامی قوانین اور معاہدے میں بیان کیے گیے نکات کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ تاکہ یہ لوگ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سیکورٹی کے لیے خطرہ نہ بنیں۔ امارت اسلامیہ افغانستان، افغانستان آنے کے لیے کسی ایسے فرد کو ویزہ اور پاسپورٹ جاری نہیں کرے گی، جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سیکورٹی کو چیلنج کرتا ہو۔

افغان طالبان نے برابری کی سطح پر امریکا کو مذاکراتی عمل میں بھی شکست فاش دی، تاہم اب ان کا سامنا اپنے ہم وطنوں سے ہوگا اور بین الافغان مذاکرات کے دو ایجنڈے قابل ذکر ہیں، جنگ بندی و افغانستان کا مستقبل۔ توقع ہے کہ اس پر بیک ڈور کافی کام کیا جاچکا ہے اور آنے والا افغانستان امن کی نوید لے کر آئے گا۔ تحفظات ضرور ہیں کہ بین الافغان مذاکرات جلد فیصلے و اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد پر نہیں پہنچ سکیں گے تاہم یہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ساتھ زیادہ درد سر مذاکرات ثابت بھی ہوسکتے ہیں، لیکن فریقین کے درمیان درمیانی راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں لہذا افغانستان میں امن، جنگ بندی و عوام کی خواہش پر مبنی نظام خطے ہی نہیں دنیا کے حق میں بہتر ہے۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
afghanistan military political political intervention sovereignty افغانستان خودمختاری سیاسی سیاسی مداخلت فوجی
Emmanuel Macron
Previous Post بحیرہ روم میں تنازعہ گیس: فرانس کا فوج تعینات کرنے کا اعلان
Next Post سفارتی تناؤ ختم کرنے کے لیے پاکستانی آرمی چیف سعودی عرب جائیں گے
Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close