
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخاب کے لئے مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے صدر کے لئے ووٹنگ چار اپریل کو ہو گی۔
دارالحکومت کابل میں صدارتی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور اُمیدواروں نے میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ چار اپریل کو ہو گی۔
موجودہ صدر حامد کرزئی افغان آئین کے تحت تیسری بار صدر کا انتخاب نہیں لڑ سکیں گے۔ دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔
