Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افغانستان کو گولہ باری کی ہمت، تدارک کیسے ہو

May 15, 2017 0 1 min read
Pak Afghan-Border
Pak Afghan-Border
Pak Afghan-Border

تحریر : علی عمران شاہین
صدیوں سے اسلام جیسے عظیم، مضبوط اور لازوال ترین رشتے میں بندھے اور سماجی و ثقافتی لحاظ سے ہمارے ساتھ جڑے افغانستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے چمن کے سرحدی علاقے میں اچانک گولہ باری کر دی گئی جس کی زد میں آ کر 10پاکستانی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں بڑی تعداد میں افغان فوجی مارے گئے اور ان کی شرارت کی بنیاد ان چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا جہاں سے پاکستان پر گولہ باری ہوئی تھی۔واقعہ کے ساتھ ہی پاکستان نے چمن سرحد بند کر دی اور اپنے علاقے سے کئی دیہات کے لوگوں کو پیچھے ہٹنے کا کہہ دیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات جب سامنے آئیں تو پتہ چلا کہ یہ علاقہ پاکستان میں تھا جس کے بارے افغانستان کا دعویٰ تھا کہ یہ ان کی ملکیت ہے جہاں پاکستانی حکام مردم شماری کرنے پر مصر تھے۔ پاکستانی حکام نے افغان فوج کو اطلاع کر رکھی تھی کہ وہ یہاں مردم شماری کیلئے آ رہے ہیں لیکن اس کے باوجودحملہ کر دیا گیا۔

ساری پاک افغانی سرحد کے آر پار رہنے والے لوگ ایک جیسی زبان بولتے، ایک ہی مذہب پر عمل پیرا اور ایک ہی رنگ و روپ کے حامل ہیں۔ ان کی باہم رشتہ داریاں سرحد کی تقسیم کے بغیر صدیوں سے چلی آ رہی ہیں۔ اسی لئے پاکستان نے کبھی دراڑ ڈالنے یا انہیں علیحدہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔پاکستان نے افغانستان کے لوگوں کو اپنے ہاں آنے، رہنے، کاروبار کرنے اور ہر طرح کی نقل و حرکت کی آزادی دے رکھی ہے، ایسادنیا میں شاید ہی کوئی ملک ہو گا ۔یہاں کبھی پاسپورٹ کی پابندی عائد ہوئی اور نہ ویزا کی لیکن جب سے امریکہ افغانستان سے ذلیل و رسوا ہو کر نکلنا شروع ہوا تو اس نے اپنی اور اپنے اتحادیوں کی شکست کا باعث پاکستان کی دوغلی پالیسی اور ڈبل گیم کو قرار دے کر پاکستان سے انتقاماً اس کے بدترین دشمن بھارت کے ذریعے بدلہ لینے کی ٹھانی۔ اس کیلئے امریکہ نے پہلے کٹھ پتلی افغان حکومت کو بہکایا، انہیں ڈالروں میں امداد دی تو بھارت کو تعمیر نو کے کام کے بڑے ٹھیکے دیئے۔ طے یہ تھا کہ امریکہ جب یہاں سے مکمل نکلے گا تو افغانستان کا سارا انتظام وانصرام بھارت کے پاس ہو گا لیکن بھلا ہو افغان مجاہدین کا جنہوں نے بھارت کے کبھی پائوں ٹکنے ہی نہیں دیئے اوریہاں آنے والی افواج پر مسلسل حملوں کے ذریعے بھارت کو الٹے پائوں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ یہ امریکہ کی ہی شرارت ہے جو موجودہ افغا ن حکمرانوں کو یہ باور کرانے میں مصروف ہے کہ ان کے ملک میں ہونے والے تمام تر حملوں اور کارروائیوں میں پاکستان ملوث ہے جس نے اسے اور اس کے اتحادیوں بشمول بھارت کو یہاں چین نہیں لینے دیا تھا۔اسی بہکاوے میں آ کر اشرف غنی اینڈ کمپنی یہ سمجھ بیٹھی ہے کہ وہ امریکہ اور بھارت کے مشن میں پاکستان کو دبائو میں لانے اور اپنی چالوں کو بڑھانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ادھر بھارت پاکستان کے خلاف سندھ کے بعد بلوچستان میں اپنی مذموم مہم میں مسلسل منہ کی کھانے کے بعد جب یہ سمجھ چکا ہے کہ یہاں اس کی دال نہیں گل سکتی تو اس نے افغانستان کو سبز باغ دکھانے اور لولی پاپ دینے شروع کر رکھے ہیں۔ اسی شہ سے پاکستان کے بغیر ایک پل نہ گزار پانے والے افغانستان کا صدر اشرف غنی پاکستان کا خیر سگالی کا پیغام ٹھکرا دیتا اور دورے کی دعوت کو مسترد کر دیتا ہے۔ افغانستان کے حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ان کی سرحد اگر کسی دوست، مخلص اور اول تا آخر ہمدردی رکھنے والے ملک سے ملتی ہے تو صرف پاکستان ہے ۔ اس وقت بھی 50لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان بھر میں مقیم اور بھاری کاروبار کر رہے ہیں۔ افغانستان کیلئے تمام تر غذائی اجناس پاکستان سے ہی جاتی ہیں کیونکہ وسط ایشیا ہو یا ایران،ان میں کوئی زرعی ملک نہیں جو انہیں سامان خوراک مہیا کر سکیں۔ اگر آج بھارت ایران کے راستے پاکستان کو زک اور تکلیف پہنچانے کے لئے افغانستان کو لچھ رسد پہنچانا شروع ہوا ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں کہ وہ ان کا دوست بن گیا ہے۔ اس کی وجہ صرف پاکستان دشمنی ہے۔سی پیک کی تکمیل کے بعد جب بحیرئہ عرب میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نئے ضابطے اور روٹ بنیں گے اور پاک بحریہ حرکت میں آئے گی تو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کی بھی رہی سہی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ ایران کی بار بار پیش کش کے باوجود بھارت اس لئے چاہ بہار کی بندرگاہ کا انتظام سنبھالنے کو تیار نہیں کہ اس کا مستقبل مخدوش ہے، اسی لئے تو نریندر مودی نے دورہ ایران میں چاہ بہارکیلئے بمشکل 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جواتنے بڑے منصوبے کیلئے کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا۔

یعنی ساری دنیا کی طرح بھارت بھی یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ وہ بحیرئہ عرب میں پاکستانی سپرمیسی کا ہی مرہون منت ہو گا۔ اشرف غنی جان لے کہ اگر پاکستان سرحد پر خاردار تار لگا دے تو افغانستان تو پنجرے کی شکل اختیار کر لے گا اور اگر پاکستان افغان مہاجرین اور عوام کی اپنے ہاں تجارت بند کر دے تو افغانستان کا چند ہفتے گزارا ناممکن ہو جائے گا ۔ افغانستان کے عاقبت نااندیش حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عقل رکھنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ اشرف غنی اینڈ کمپنی کو یہ سب سمجھائیں۔ پاکستان کیلئے اس وقت انتہائی پھونک پھونک کر قدم اٹھانے کا موقع ہے کہ دشمن ہمیں ایک نئے محاذ پر الجھانے کی کوشش میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی جس نہج پر پہنچ چکی ہے ،اس سے بھارت کے حواس گم ہیں۔کشمیریوں نے خون، عزت، کاروبار، اولاد سب کچھ کو قربان کر کے بھارت کو الٹا لٹکا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت کے اندر آزادی پسند دیگر تحریکیں سرگرمیاں بڑھا رہی ہیں۔ بھارت کے مسلمان اب اس راستے کے قریب پہنچ رہے ہیں کہ وہ عزت کے ساتھ رہنے کے لئے آزادی اور جہاد کا رستہ اپنائیں۔ بھارت جانتا ہے کہ اس کے تمام تر مذموم مقاصد کے حصول کے لئے اگر کوئی رکاوٹ حائل ہے تو صرف پاکستان ہے۔ کیونکہ باقی سارے ہمسایہ ممالک تواس کے زیرنگین آ چکے ہیں۔ اب پاکستانیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اصل دشمن بھارت کو پہچانیں اور اس کی سازشوں کا توڑ کرنے کے لئے افغانستان کے ساتھ وہی رویہ اور پالیسی لے کر چلیں جو ہمارے مفاد میں ہے۔

افغانستان کے ان لوگوں کو سمجھانے کے لئے بھی کوشش ہونی چاہئے جو امریکہ و بھارت کے بہکاوے میں آئے ہوئے ہیں اور ہمیں افغانستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر محاذ کھولنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔ ہمارے مقابلے کی قوت بھارت ہے نہ کہ افغانستان۔ گولہ باری اور فائرنگ میں دونوں طرف نشانہ بننے والے ہمارے اپنے ہی مسلمان لوگ تھے اور دونوں طرف ہونے والا نقصان ہمارا اپنا ہی نقصان ہے جس کا اعتراف پاک فوج نے بھی کیا۔ دشمن کی کامیابی یہ ہوگی کہ وہ لڑا کر ہمیں کمزور کرے، کشمیری تحریک آزادی کو نقصان پہنچائے۔ ہماری کامیابی یہ ہو گی کہ ہم افغانستان کے لوگوں کو آئندہ حقیقت سمجھا کر اپنے ساتھ ملا کر چلنے اور چلانے والے بن جائیں۔ اگر ہم اپنا ہدف بھارت اور بھارت کی سازشوں کو بنائے رکھیں گے تو ہم نقصان نہیں اٹھائیں گے۔

ہم کشمیریوں کے ساتھ سکھوں کی تحریک آزادی مضبوط و توانا کر کے لیں گے تو بھارت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ ہمیں یہ سمجھنا ہو گا کہ خطے میں ہمارا اصل اور اول تا آخر دشمن بھارت ہے جس نے تقسیم ہند سے پہلے، تقسیم کے بعد اور آج تک ہمیں ایک دن کے لئے قبول و تسلیم نہیں کیا اور ہر لمحہ ہر لحظہ ہمیں مٹانے کے لئے دن رات زور لگا چکا اور لگا رہا ہے۔ ہم نے اس کا مقابلہ کیا تو ہم ملک کا دفاع صحیح معنوں میں کر سکیں گے لیکن اگر ہم نے مخالفتیں بڑھانے کی دشمن کی سازش کو نہ سمجھا تو اس میں نقصان ہمارا ہی ہو گا۔ ہمیں ٹھنڈے دل و دماغ سے افغانستان کو زمینی حقیقت سے آگاہ کرنا ہو گا۔آج جب افغان منظرنامے میں ایک زمانہ پاکستان سے فائدہ اٹھانے والی شخصیت انجینئر گلبدین حکمت یار کا اضافہ ہو چکا ہے تو افغان پالیسی ازسرنو مرتب کرنا ہوگی۔ افغانستان میں سوائے چند عناصر کے سبھی لوگ پاکستان کے حوالے سے زمینی حقیقت سے ہر طرح سے بخوبی آگاہ ہیں، بس معمولی سوجھ بوجھ اور عقل مندی سے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ چمن کا واقعہ آئندہ کی پالیسی میں ممدومعاون ثابت ہو سکتا ہے اور ہم اپنے اصل دشمن بھارت کی جانب ہی اپنی توپوں کا رخ پھیر سکتے ہیں جو موجودہ شورش کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

Logo Imran Shaheen
Logo Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین
( برائے رابطہ :0321-4646375)

Share this:
Tags:
afghanistan border courage Pak Afghan Border prevention Shelling افغانستان تدارک سرحدی علاقے گولہ باری ہمت
Mother Day
Previous Post میں اماں جیسی نہیں بنوں گی
Next Post بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے
India Control Line Firing

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close