
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں 5 آئل ٹینکرز کو جلا دیا گیا ہے، ہزاروں ٹن تیل بھی جل گیا۔ پیر کو افغانستان کے صوبہ فندھار اور کابل روڈ پر جنگجوئوں نے نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکرز کے قافلے پر حملہ کیا اور ٹینکرز کو آگ لگا دی۔ حملے میں تین ڈرائیورز بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغان حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قافلے میں شامل تمام آئل ٹینکرز کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
ہزاروں لیٹر تیل بھی جل گیا ہے۔ تین افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ نیٹو فورسز کو تیل فراہم کرنے والے ٹینکرز کو نذر آتش کیا جائیگا۔
