Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

امارات اسلامیہ افغانستان ایک سچ

October 2, 2021October 2, 2021 0 1 min read
Taliban
Taliban
Taliban

تحریر : نسیم الحق زاہدی

افغانستان میں طالبان کا اقتدار مغربی دنیا کے لئے ایک ڈراؤنا خواب مگر ناقابل یقین سچ ثابت ہوا۔ جن کے سروں پر لاکھوں ڈالرز کا انعام مقرر تھا’ جن خاک نشینوں کو برباد کرنے کیلئے افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔ آج ان ہی میں سے کوئی وزیر دفاع ہے تو کوئی وزیر داخلہ اور کوئی وزیر خارجہ۔ دنیا پر طالبا ن نے یہ ثابت کر دیا کہ جنہوں نے طاغوت وقت کت سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور انہوں نے دنیا کو بتا دیا کہ جو سر خدا کے آگے جھکتے ہیں، جن کے ایمان پختہ ہوتے ہیں، جنہیں دنیا سے رغبت نہیں ہوتی بلکہ موت سے محبت ہوتی ہے’ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ آج کامیابی اور اقتدار کا دوسرا نام طالبان ہے۔

یقینا سکوت کابل نے ہمیں اپنے اسلامی سنہرے دور کے اولین دنوں والے فتح مکہ کی یاد دلا دی۔نبی آخرالزمان محمد مصطفی ۖ ہیں جنہیں انکے اپنوں نے قتل کرنے کی سازش کی اپنے آبائی وطن مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کر جانے پر مجبور کیا تھا 8 برس کے طویل عرصے سال بعد آپۖ ایک کثیر فوج کے ساتھ مکہ فتح کرنے پہنچتے ہیں اور مکہ فتح کرلیتے ہیں تو اللہ کے رسول ۖ کا سب سے پہلا اعلان عام معافی کا ہوتا ہے بغیر ایک قطرہ خون بہانے نہ صرف مکہ فتح ہوجاتا ہے بلکہ خود انہیں ستانے اور انکی جان کے درپے دشمنان اسلام تک کو علم معافی دی جاتی ہے۔ سبحان اللہ فتح کابل پر فتح مکہ کی سنت کو زندہ کیا گیا ۔جس جرم کی پاداش میں عوامی افغانی حکومت کو تاراج کیا گیا تھا بعد کے دنوں نائن الیون خود امریکی سی آئی اور اسرائیلی موساد کی کارستانی ثابت ہوئی تھی؟ دراصل سکوت خلافت عثمانیہ کے 65 سال بعد عالم کے کسی حصے پر اسلامی حکومت کو برداشت کرنا یہود و نصاری،عالمی قوتوں کو پسند نہ تھا 90 ء کی دہائی میںافغانستان میں قائم اسلامی حکومت کامیاب نظر آئی تو ناکام اشتراکیت، ملوکیت و سرمایہ دارانہ نظام کی بقاء کے لئے مستقل خطرہ پیدا ہوسکتا تھا اسی لئے افغانی اسلامی مملکت کو تباہ وبرباد کر دیا گیا۔

حیرت تو اس بات کی ہے کہ جس امریکہ اور برطانیہ نے باقاعدہ مذاکرات و معاہدات کے بعد اقتدار طالبان کے حوالے کیا وہی امن کی دہائی دینے والے ایک نئے افغانستان کی تعمیر کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے نت نئی تدبیریں اختیار کررہے ہیں۔ طالبان نے 20برس کی جدوجہد کے بعد اپنی کھوئی ہوئی عظمت وقار و اقتدار حاصل کیا ہے۔ جو دنیا کے بڑے ممالک کو قابل قبول نہیں۔ کیوں کہ طالبان نے خلافت کی احیاء کا اعلان کیا ہے۔ شرعی قوانین کے نفاذ کے وعدے کی تکمیل کی ہے۔ طالبان نے جس خلافت کا وعدہ کیا ہے وہاں فحاشی، بے حیائی، جرائم کے لئے کوئی جگہ نہیں۔ ا نہوں نے مرد و خواتین کے درمیان جو حد فاصل مقرر کی ہے’ وہ شریعت کے مطابق ہے اور جب تک اِن حدود کا لحاظ کیا جائے گا امن و امان برقرار رہے گا۔ دنیا بھر میں بے راہ روی’ خواتین کی بے حرمتی کے واقعات اسی لئے رونما ہوتے ہیں کہ وہ حد سے گزر جاتے ہیں۔ طالبان کا 20برس پہلے کا جو پانچ سالہ دورِ اقتدار تھا اس کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسا دور تھا جس میں جرائم پر اس قدر کنٹرول ہوچکا تھا کہ اوقات نماز میں لوگ اپنے کاروبار کھلے چھوڑ کر مساجد کو چلے جاتے اور کسی کی مجال نہیں تھی کہ وہ اس کھلے ہوئے مال کی طرف نظر اٹھاکر دیکھ سکے۔

طالبان کا تختہ الٹ جانے کے بعد چوری، ڈکیتی، خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ہر مسلم ملک میں مغربی ممالک کی فوج ان کی حفاظت کے بہانے تعینات ہیں۔ ان ممالک کی فوج بھی تیار کی جاتی ہے’ انہیں تربیت بھی دی جاتی ہے’ ان کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کی جاتی ہیں اور یہ فوج کس قدر نااہل ثابت ہوتی ہے’ اس کا ثبوت افغان فوج دے چکی ہے۔ جنہیں 20برس تک مغرب نے تربیت دی اور اسی فوج نے طالبان کے آگے ہتھیار ڈال دیئے۔ہر مسلم ملک کے اہم اداروں کے اہم عہدوں پر مغربی ممالک کے شہری فائز ہیں جو اپنے اپنے ملک کے لئے جاسوسی کرتے ہیں۔

طالبان کی کامیابی ان کے عزائم اور عقیدے کی جیت ہے۔ جس کا اعتراف امریکہ نے بھی کیا ہے۔ مصلحتاً امریکہ نے اپنے بچے کچے سپاہیوں کی جان بچانے’ مزید مالی خسارے سے بچنے کے لئے افغان سرزمین سے واپسی تو مکمل کرلی مگر اسے اپنی خفت چھپانے اور دنیا کو دکھانے کیلئے افغانستان میں ایسے حالات پیدا کرتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ طالبان’ حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں۔ اور ان کی وجہ سے اس خطہ میں بدامنی اور تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا۔طالبان کی نئی حکومت میں شامل سبھی وزرا بین الاقوامی برادری کے لئے انعامی دہشت گرد ہیں۔

خود وزیر اعظم ملاحسن اخوند کو سب سے خطرناک دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جن کے حکم پر 2001ء میں بامیان میں بدھا مجسموں کو نقصان پہنچایا گیا تھا وہ طالبان کے روحانی پیشوا ملا ہیبت اللہ کے دست راس ہیں۔ جیسے سراج الدین حقانی جن پر الزام ہے کہ انہوں نے کابل میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں 58افراد ہلاک ہوئے تھے۔ حامد کرزائی کے قتل کی ناکام سازش میں وہ ملوث بتائے جاتے ہیں۔

ملا محمد عمر کے بیٹے ملا یعقوب بھی ہیبت اللہ اخوند زادہ کے شاگرد خاص ہیں جو پہلے طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ رہ چکے ہیں’ اب وہ وزیر دفاع ہیں۔ اور ملک کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر جن سے امریکی سپاہی کانپتے تھے۔ آج سی آئی اے کے سربراہ سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ وقت نے انہیں ایک ایسے مقام پر لاکھڑا کیا جسے مقام رشک بھی کہا جاسکتا ہے۔ طالبان کے دوسری بار اقتدار سنبھالنے پراقوام عالم جہاںتشویش کا شکار ہے وہیں اس کے کشمیراور خالصتان تحاریک پر پڑنے والے اثرات سے بھارت بھی شدید خائف ہے کیونکہ افغانستان اور کشمیر کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور لسانیاتی ہم آہنگی کوئی نئی نہیں بلکہ یہ صدیوں پرانی ہے،یاد رہے کہ کشمیر میں عبداللہ خان اسحاق نے پہلی بار 18ویں صدی کے وسط میں حکومت قائم کی تھی جس کے بعد افغان تقریباً 66 برس تک کشمیر کے حکمران رہے ۔کیااب طالبان کی نئی پالیسیاں افغانستان اور ہمسایہ ممالک کے لئے امن کی علامت بن پائیں گی یہ توآنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن یہاںیہ بات ذہن نشین رہے کہ کشمیرسے متعلق بھارت ایک مرتبہ پھرویسی ہی تشویش میں مبتلا ہے جیسی 1996ء میں ظاہر کی گئی تھی۔

اب یہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ طالبان کشمیر کی مسلح تحریک میں پھر شامل ہوسکتے ہیں حالانکہ اس کے پاس 90ء کی دہائی میں کسی افغان جنگجو کو پکڑنے یا ہلاک کرنے کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی اس بات کے شواہد ہیں کہ کشمیریوں نے کبھی ان سے مددطلب کی ہو۔افغانستان اور مقبوضہ کشمیر میں تعمیری مصروفیات اور پائیدار انسانی مدد دیرپا امن اور استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔ امارات اسلامی ایک ایسی سچائی بن کر ابھری ہے جسے اب دنیا کو بہرصورت تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خودمختاری’ آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ہوگا۔عالمی طاقتوں کے پاس طالبان کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ اسی سے خطے میں امن کی ضمانت ملے گی۔

Naseem Ul Haq Zahidi
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Tags:
افغانستان اقتدار سچ طالبان کامیابی
Shah Farman
Previous Post گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوابدیدی فنڈ کی رقم واپس کردی
Next Post عمر شریف انتقال کر گئے، ایک عہد کا خاتمہ
Umar Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close