Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

افغانستان میں تشدد کی نئی لہر میں داعش کا بڑھتا کردار

June 1, 2020 0 1 min read
Afghanistan - ISIS
Afghanistan - ISIS
Afghanistan – ISIS

تحریر : قادر خان یوسف زئی

افغانستان میں تشدد کی لہر میں اضافے کے کئی محرکات سامنے آرہے ہیں، جس میں سب سے زیادہ تشویش کا باعث داعش خراساں شاخ کی کاروائیاں ہیں۔ دوحہ امن معاہدے کے بعد ان تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا کہ افغانستان میں کئی ایسے جنگجو گروپ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گے جن کے مفادات بے امن افغانستان سے وابستہ ہیں۔ حالیہ دنوں ایک خبر رساں ایجنسی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ اس سے قبل کابل میں ایم ایس ایف کے زیر انتظام اسپتال کے زچہ بچہ وارڈمیں داعش (دولت اسلامیہ خراساں) کی بدترین دہشت گردی نے امن پسند عوام کو دنیا بھر میں سوگوار کردیا۔ زچہ بچہ وارڈ میں جس طرح وحشت و بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔افغان طالبان نے دونوں واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان نے واضح کیا کہ وہ اسپتالوں پر حملے نہیں کرتے۔ انہوں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ د واضح رہے کہ اشرف غنی نے جب فوج کو حملے کے احکامات دیئے تو امریکی صدر کے خصوصی معاون برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے، اس اَمر کو بھی واضح کیا کہ زچہ بچہ اسپتال پر حملہ افغان طالبان نے نہیں، بلکہ داعش نے کیا۔

افغانستان میں تشدد کے واقعات میں کمی نہ آنے کی بنیادی وجوہ میں جہاں جنگجو گروپوں کی من مانی ہے تو دوسری جانب کابل انتظامیہ کی جانب سے دوحہ مذکرات معاہدے کے تسلسل میں رکاؤٹ کا باعث بھی بننا ہے۔ گوکہ کابل انتظامیہ کے ساتھ افغان طالبان کا کوئی براہ راست معاہدہ نہیں ہوا، تاہم کابل انتظامیہ امریکا کی حاشیہ بردار حکومت ہے اس لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کابل انتظامیہ، دوحہ مذاکرات کے معاہدے میں شامل تھے یا نہیں۔افغان طالبان پر امریکی کانگریس کے ایک رکن نے الزام لگایا کہ وہ معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

ری پبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے رکن مین والٹز نے افغان طالبان کی جانب سے زچہ بچہ وارڈ حملے سے لاتعلقی پر عدم یقین کا اظہار کرتے ہوئے الزام عاید کیا کہ افغان طالبان قیام امن پر یقین نہیں رکھتے۔ یہاں یہ اَمر غور طلب ہے کہ افغان طالبان نے دوحہ مذاکرات معاہدے کے بعد غیر ملکی افواج پر کوئی حملہ نہیں کیا دوم افغان سیکورٹی فورسز پر بھی اپنے دفاع میں حملے کئے، امارات اسلامیہ کا موقف رہا ہے کہ وہ معاہدے کے مطابق بین الافغان مذاکرات کے لئے اعتماد سازی پر مشتمل لائحہ عمل پر یقین رکھتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے سیاسی ڈھانچے میں بھی تبدیلی کی وہیں حالیہ دنوں حیرت انگیز طور پر اپنے صف میں پہلے سے موجود شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے سرپل صوبے کے بلخاب شہر کے گورنر کمانڈر مولوی مہدی مجاہد کا 22منٹ کا طویل انٹرویو بھی جاری کیا، جن کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔اسی طرح ملا عمر مجاہد مرحوم کے صاحبزادے مولوی محمد یعقوب کو عسکری کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا، مولوی محمد یعقوب امارات اسلامیہ کے نائب امیر بھی ہیں، اس طرح ان کی تعیناتی سے ایسے کئی امور میں براہ راست فیصلے سازی ممکن ہوسکے گی جو سیاسی و عسکری ونگ کی مشاورت کے لئے ضروری خیال کئے جاتے ہیں۔ امارات اسلامیہ کے ان اقدامات کو سراہا گیا کہ بین الافغان مذاکرات پر عمل درآمد کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں، لیکن یہاں کابل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے میں انتہائی سست روئی و جارحانہ لاحاصل بیانات سے امن کی فضا کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے واضح کیا ہے کہ کابل انتظامیہ و افغان طالبان داعش کے پھیلائے ہوئے جال سے بچیں جو امن کی فضا کو خراب کرکے فایدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ کہنا صائب ہے کیونکہ ملت اسلامیہ میں اختلافات و فرقہ واریت کا فایدہ اٹھا کر ہی داعش نے عراق و شام میں سب سے زیادہ مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچایا۔ افغانستان میں داعش کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ ایک ایسی متفقہ حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے جو ایک پیچ پر ہوں اور مملکت میں موجود ناپسندیدہ عناصر کے خلاف مشترکہ کاروائیوں پر اتفاق رائے رکھتے ہوں، اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم بین الافغان مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہی ممکن ہوسکتا ہے، اس کے لئے کابل انتظامیہ کو وقت ضائع کرنے کے بجائے جلد ازجلد ایسے اقدامات میں سبک رفتاری کا مظاہرہ کرنا چاہیے جس سے بین الافغان مذاکرات کی راہ میں رکاؤٹوں کا خاتمہ ہو اور افغانستان کے تمام اسٹیک ہولڈر یکسو ہو کر تشدد کے خاتمے اور جنگ بندی کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر متفق ہوجائیں۔

داعش خراساں کی افغانستان میں موجودگی خطے میں ایک خطرناک عنصر ہے۔ جب تک جنگجو گروپوں پر رٹ قائم نہیں کی جاتی، اُس وقت تک پر تشدد کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے کے خدشات ہیں، گذشتہ دنوں داعش خراساں کے جنگجو کمانڈر اسلم فاروقی کی گرفتاری کی تصدیق خفیہ ادارے این ڈی ایس نے کی تھی۔ ادارے کی طرف سے جنگجو کمانڈر اسلم فاروقی کی ایک تصویر بھی جاری کی گئی، جس کی ذرائع نے تصدیق کی۔ اسلم فاروقی اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے فرقہ ورانہ فسادات اور جرگوں میں ہمیشہ سے پیش پیش رہے اور وہ ایک عرصے تک کالعدم شدت پسند تنظیم حصہ بھی رہے۔

پاکستانی حکام نے اسلم فاروقی کا افغانستان سے حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جسے کابل انتظامیہ نے رد کردیا، اسلم فاروقی پاکستان میں کئی بڑے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور افغانستان کی سرزمین، مملکت کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے۔ 2014 میں جب قبائلی علاقوں میں آپریشن ضرب عضب کا آغازہوا تو کئی جنگجو پاکستان سے فرار ہوکر افغانستان روپوش ہوگئے تھے، اسلم فاروقی اور ان کے حامیوں کا تقریباً 1300 افراد پر مشتمل گروپ بھی اورکزئی ایجنسی چھوڑ کر کرم کے راستے افغانستان منتقل ہوا۔جس کے بعد مبینہ طور پر انہیں کابل انتظامیہ کے بعض عناصر کی جانب سے پشت پناہی و سہولت کاری فراہم کی گئی۔ پاکستانی ریاست ان گنت بار افغانستان کی سرزمین مملکت کے خلاف استعمال ہونے کے شواہد فراہم کرچکی ہے لیکن کابل انتظامیہ کا رویہ غیر معاوندانہ ہی رہا۔

افغانستان میں داعش کی بڑھتی سرگرمیوں و سہولت کاری پر خود سابق صدر حامد کرزئی بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ جب کہ امارات اسلامیہ نے بھی کئی بار واضح کیا کہ کابل انتظامیہ مبینہ طور پر داعش کی سرپرستی کررہی ہے۔ قابل ذکر پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکا تسلسل کے ساتھ بھارت کو افغان طالبان سے تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتا آرہا ہے، حالیہ دنوں ایک مرتبہ پھر انڈیا سے کہا گیا کہ وہ افغان طالبان سے دوسرے ممالک کی طرح روابط بڑھائیں، افغان طالبان نے اس حوالے سے اپنا واضح موقف دیا ہے کہ ان کے سیاسی دفتر کا مقصد خطے و دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو قائم کرنا ہے۔ تاہم بھارت، افغانستان میں جس طرح پاکستان کے خلاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اس سے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، بارہا ان تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے کہ انڈیا،پاکستان کے خلاف، افغانستان میں موجود جنگجو گروپوں کو استعمال کرتا ہے۔

افغانستان میں امن کے لئے عالمی برادری کو کابل انتظامیہ و تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر لانے کے لئے غیر جانبداری کی پالیسی اپنانا ہوگی، دوحہ امن مفاہمتی عمل کا معاہدہ اس کے لئے ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پائدار امن و تشدد کے خاتمے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا۔ افغان عوام چار دہائیوں سے جاری جنگ سے تنگ آچکے ہیں انہیں امن کا موقع فراہم کرنے کے لئے فروعی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا، کابل انتظامیہ دوحہ امن مذاکرات معاہدے کی شق وار معاملات پر نیک نیتی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے کیونکہ اس معاہدے کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کرچکی ہے۔ان حالات میں کابل انتظامیہ کے پاس کوئی جواز نہیں رہتا کہ وہ معاہدے سے روگردانی کرے۔ معاہدے پر جلد عمل درآمد سے داعش جیسی تنظیم کے خلاف بھرپور کاروائی ممکن ہو پائے گی۔ سانحات و پرتشدد کاروائیوں کو مل جل کر روکا جاسکے گا۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
afghanistan ISIS rising role violence افغانستان بڑھتا تشدد داعش کردار
Heaven
Previous Post اصلی جنت کے خیالی راستے
Next Post سانحہ پی آئی اے کی ذمہ داری کوئی زندہ مائی کا لال قبول کرے گا یا پھر…؟؟
PIA Plane Crash

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close