لاہور : حلقہ این اے 129 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی نامزد امیدوار محترمہ شازیہ مبشر اقبال کی شاندار فتح کے بعد ن لیگی کارکنوں کا جوش وخروش قابل دیدرہا، ڈھول کی ٹاپ پر رقص اور مٹھایئوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ۔محترمہ شازیہ رانا مبشر اقبال کی جیت کی خبر آتے ہی ہزاروں کارکن جشن مناتے ہوئے اُن کی رہائش گاہ پر جمع ہوگئے۔ جہاں محترمہ شازیہ مبشر کے شوہر، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال نے کارکنوں کا استقبال کیا اور مٹھائی اور کولڈ ڈرنگ سے تواضع کی۔
اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا مبشر اقبال، چیف آرگنائزر لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو، صدر لیبرونگ لاہورچودھری شہزاد انور،میڈیا ایڈوائزر لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکر، حاجی اخترحسین، نیامت علی بھٹی نمبر دار آف مہدی پور رنے ن لیگی ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے بعد پارٹی قیات کا اعتبار اور کارکنوں کی محنت رنگ لے آئی۔ اسی طرح رائوناصر علی خاں میئو کی رہائش گا پر بھی رات گئے تک جشن کا سماء رہا۔ پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ورکرز اُن کی رہائش گاہ گلشن شفیق پرانا کاہنہ پہنچ گئے۔
رائو ناصر علی خاں نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محترمہ شازیہ مبشر کی جیت کو کارکنوں کی فتح قرار دیا اور کہاکہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ صدر یوسی 146 رمضان گجر نے کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو کی تعمیر جلد کروانے کا مطالبہ کیا جس پر رائو ناصر علی خاں نے اُن سے وعدہ کیا کہ یوسی 146 میں سب سے پہلا ترقیاتی منصوبہ کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو مکمل کیا جائے گا۔
