Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

احمد فراز

August 25, 2014 0 1 min read
Ahmed Faraz
Ahmed Faraz
Ahmed Faraz

میرے ہر نقش میں پنہاں ہے کہانی تیری
فن کی معراج ہے تصویر بنانی تیری

اردو شاعری کے مایہ ناز شاعر احمد فراز کو رخصت ہوئے ایک مدت ہوئی لیکن آج بھی وہ اردو شاعری کے تخت پرتخت نشیں ہیں احمد فرازؔ کا شمار اردو کے ان ممتاز الکلام شعراء میں ہوتا ہے جو اپنی دانشورانہ اور مدبرانہ سوچ کے تحت شاعری کو جلا بخشتے ہیں، یہ میری نظمیں یہ میری غزلیں
تمام تیری حکایتیں ہیں
یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں
وہ شعر تیری شکایتیں ہیں
میں سب تری نذر کر رہا ہوں
یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں

احمد فرازؔ کا اصل نام سید احمد شاہ تھا اور وہ آغا محمد شاہ برق کوہاٹی کے ہاں14 جنوری 1931 ؁ء میں پیدا ہوئے ان کے والد اردو اور فارسی کے روایت پسند شاعر تھے لہذا شاعر ی انہیں ورثے میں ملی، پانچ چھ برس کی عمر میں پہلا شعر اس وقت کہا جب ان کے والد عید کے موقع پر احمد شاہ اور ان کے بڑے بھائی مسعود شاہ کے لئے کپڑے خرید کر لائے ، احمد شاہ کو بھائی کے مقابلے میں اپنے کپڑے پسند نہیں آئے تو اس کا شعری اظہار یوں کیا۔

لائے ہیں سب کے لئے کپڑے سیل سے
لائے ہیں میرے لئے کپڑے جیل سے

احمد فرازؔ نے پشاور کے ایڈورڈ کالج سے ایم اے فارسی اور ایم اے اردو کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی، وہ صاحبِ کتابیات، مخزنِ فکر و فن اور منبعِ علم و کمال تھے ان کی شاعری دورِ حاضر کی منفرد آواز تھی اور عہدِ نو کے لطیف ذہنی ردِ عمل کا سچا نمونہ تھی انہوں نے اپنا کیریر ریڈیو پاکستان پشاور میں سکرپٹ رائٹر کے طور پر شروع کیا بعد میں وہ پشاور یونیورسٹی میں اردو کے استاد مقرر ہوئے ، 1976 ؁ء میں وہ اکادمی ادبیات پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے گئے بعد ازاں انہیں نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ایم ڈی بنا دیا گیا۔

میں تیرا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے

احمد فرازؔ کی شاعری میں صدیوں کے تلاطم کا شعور بھی ہے اور عہدِ ناپرساں کی تلخیوں کا ادراک بھی، فرازؔ کی فکرِ رسا لمحہء موجود سے سراغ پاتی ہے اور ان دیکھے مناظر کی روح کشید کرتی ہے ان کی غزلیں تغزل سے بھرپورنادر مضامین اور خیالات کا مرقع ہیں ان کی نظمیں تاریخ کے روزنوں سے جھانکتی ہوئی اپنے عہد سے کلام کرتیں ہیں اور اثر انگیز پیرائیہ اظہار میں فسوں گری کا کرشمی دکھاتی ہیں۔

اس کا اپنا ہی کرشمہ ہے فسوں ہے یوں ہے
یوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں یوں ہے یوں ہے
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔ
یہ بھی اک سلسلہ ء کن فیکوں ہے یوں ہے

شاعری روح کا نغمہ ہے آوازِ خوش کائنات کی خوبصورتی ہے آج بھی مہدی حسن اور نور جہاں کی آواز میں احمد فرازؔ کا تخلیق کردہ کلام ہماری سماعتوں میں رس گھولتا ہے جن میں اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں، رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لئے آ، سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے ، اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں اور شعلہ تھا جل بجھا ہوں ہوائیں مجھے نہ دونمایاں ہیں۔

Ahmed Faraz
Ahmed Faraz

قلمکار جاوید اختر جاویدؔ کے مطابق احمد فرازؔ کی شاعری میں حقیقت نگاری ، بے ساختگی اور شگفتگی ہے یہی سادگی اور پرکاری ان کی فکرکو جلا بخشتی ہے اور فن کو دوام دیتی ہے احمد فرازؔ اپنے فکروفن کو برؤے کار لاتے ہوئے شاعری کی ایک رومان پرور بستی کی خبر دیتے ہیں ان کی شاعری کا پسِ منظر امکانی وسعتوں سے بہت آگے نئے اور روشن زمانوں کی خبر دیتا ہے اور ان کی شاعری ذہنوں ذہنوں سفر کرتی ہے، احمد فرازؔ نے ایسی شاعری کو ترجیح دی جو شباب کی پہلی کرن دیکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں میں قبولیت حاصل کرسکے، انتظار حسین نے ان کے بارے میں لکھا تھا ’’ احمد فراز ؔ کی ترقی پسند شاعری نے مزدوروں اور کسانوں تک رسائی حاصل کی ہو یا نہ کی ہو لڑکیوں کے حلقے میں تو بہت مقبولیت پائی وہ اپنی سادگی میں یہی سمجھتا رہا کہ احمد فرازؔ کی غزل کچی عمر کی لڑکیوں کو بہت اپیل کرتی ہے مگر انہیں اصرار ہے کہ بوڑھی عورتیں بھی ان کی شاعری کی اس طرح مداح ہیں جس طرح کچی عمر کی لڑکیاں ان پر ریجھتی ہیں۔

میں ترے لطفِ فراواں کا معترف ہوں مگر
حسین و خندہ جبیں میزباں تھی وہ بھی
مطابقت تو نہیں پر مماثلت ہے بہت
تو آسمان سہی سائبان تھی وہ بھی
تو ایک حرف و حکایت کے سلسلے کی طرح
طلسم ِ ہوشربا داستان تھی وہ بھی
تو لے اڑی ہے مجھے جس طرح نشے کی طرح
جو سچ کہوں تو مزے کی اڑان تھی وہ بھی

کشورناہید نے احمد فراز ؔ کو ایک کھلا خط اخبار ڈان میں اس وقت لکھا جب وہ ہسپتال میں بیہوش پڑے تھے، کشور نے لکھا تھا ’’ تمھیں اپنی عمر کا کتنا شعور تھا تم نے یہ بات کبھی پسند نہ کی کہ کوئی لڑکی تمہیں ’’انکل‘‘ کہہ کر مخاطب کرے تم کس کے محبوب نہیں اور ہر شام گلاس ہاتھ میں تھام کر تمہیں کون یاد نہیں کرے گا۔

تپتی دوپہروں میں آسودہ ہوئے بازو مرے
تیری زلفیں اس طرح بکھری گھٹائیں ہوگئیں
تیر ا برفیلا بدن بے ساختہ لو دے اٹھا
میری سانسیں شام کی بھیگی ہوائیں ہو گئیں

احمد فرازؔ ایک ایسا شاعر ہے جس کا شعر نئی پود کے لئے اس کے مزاج کے مطابق تیار ہوا اپنے لہجے اور فکر کے باعث اپنے اندر ایک حرارت رکھتا ہے اس کے کلام میں زندگی کے خاص دور کی امنگ اور ترنگ ہے انہوں نے فوجی راج کے خلاف نظم ’’محاصرہ‘‘

لکھی جو آمریت کی منظوم تاریخ ہے،
مرے غنیم نے مجھ کو پیام بھیجا ہے
کہ حلقہ زن ہیں مرے گرد لشکری اس کے
فصیل ِ شہر کے ہر برج ہرمنارے پر
کماں بدست ستا دہ ہیں عسکری اس کے

احمد فراز کے مجموعہ کلا م کی تعداد 14ہے جن میں جاناں جاناں، خوابِ گل پریشاں ہے، غزل بہانہ کروں، دردآشوب، تنہا تنہا، نایافت، نابینا شہر میں آئینہ، بے آواز گلی کوچوں میں، ایک بدنما صبح کے بارے میں کچھ نظمیں، پس انداز موسم، شب خون، بودلک، یہ سب آوازیں میری ہیں، میرے خواب ریزہ ریزہ، شامل ہیں جبکہ ان کا مکمل کلام’’شہرِ سخن آراستہ ہے‘‘کے نام سے منظرِ عام پر آچکا ہے۔

اس نے سکوتِ شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیا
ہجر کی رات بام پر ما ہ ِ تمام رکھ دیا
اس نے نظر نظر میں ہی ایسے بھلے سخن کہے
میں نے تو اس کے پاؤں میں سارا کلام رکھ دیا
دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیں
میں نے تو سب حسابِ جاں برسرِ عام رکھ دیا
اور فراز ؔ چاہئیں کتنی محبتیں تجھے
ماؤں نے تیرے نام پر بچوں کا نام رکھ دیا
وہ 25اگست2008 ؁ء کو اس جہان ِ فانی سے رختِ حیات سمیٹ گئے ، وہ یہ شعر اپنی زندگی میں کہہ گئے تھے ،
جو عمر گزاری ہے بڑی دھج سے گزاری
اب کوئی خوشی ہے نہ کوئی غم کہ چلا میں

آخری دنوں میں بے ہوشی، بے چارگی اور بے حسی کا احساس ان کے اس شعر سے عیاں ہے۔

حرف تڑپے گا مگر اذن ِ سخن چھن جائے گا
روشنی ہوگی مگر آنکھیں بجھا دی جائیں گی

ٓٓاس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات تک عزیز ِ جہاں رہے اور اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ برق کوہاٹی کے اس فرزند نے شاعری کی دنیا پر حکمرانی کی اور شہرت ِ عام سمیٹی۔

فراز آج کی دنیا مرے وجود میں ہے
مرے سخن کو فقط میر ا تذکرہ نہ سمجھ

Waqar Wamiq
Waqar Wamiq

تحریر : وقار نسیم وامقؔ

Share this:
Tags:
Ahmed Faraz knowledge Lyrics poet Urdu poetry احمد فراز شاعر علم
Previous Post ملک عبدالشکور سواگ کی زیر قیادت ایم ایم روڈ فتح پور پر استحکام پاکستان ریلی
Next Post بضاعت – Bazaet

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close