Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

واقعہ احمد پور شرقیہ، سانحہ یا طمانچہ

July 13, 2017 0 1 min read
Oil Tanker Tragedy
Oil Tanker Tragedy
Oil Tanker Tragedy

تحریر : محمد سلیم طوفانی
یہ کل کائنات جب سے وجود میں آئی اور خاص طور پر جب سے بنی نوع انسان نے یہاں قدم رکھا حادثات ، سانحات اور واقعات یہاں بسنے والوں کی زندگی ، انکے رہن سہن ،طور اطوار ،تہذیب و ثقافت اور اخلاق و اعمال پر اثر انداز ہوتے رہے۔آخری اطلاعات تک احمد پور شرقیہ کا یہ حادثہ 215افراد کی جان لے چکا تھا۔ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ہے ، لیکن شاید ابھی تک کسی دہشتگردانہ کارروائی میںبھی اتنی تعداد میں اموات واقع نہیں ہوئیں جتنی آئل ٹینکر لے گیا۔اوگرا اور پنجاب حکومت تحقیقات میں مصروف ہیں اور عوامل جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور شیل آئل کمپنی کو ذمہ دار قرار دیا جا چکا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مذ کورہ کمپنی نے حفاظتی انتظامات میں غفلت برتی جسکی وجہ سے ایسا سانحہ پیش آیا(مختصراً)۔لیکن کیا حادثہ صرف ناقص حفاظتی بندوبست کی وجہ سے پیش آیا یا ناقص آئل ٹینکر کی وجہ سے پیش آیا ؟ کیا حادثے کی ذمہ دار صرف شیل کمپنی ہے؟ کیا صرف اوگرا اور پنجا ب حکومت کی تحقیقات پر یقین یا جن پہلوؤں پر تحقیقات ہو رہی ہیں اسی پر اکتفا کرنا چاہیے یا کچھ اپنی عقل و دانش اور بصیرت کو بھی تھپکی مار کر جگانا چاہیے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ المناک سانحہ ہمیں جگانا چاہ رہا ہو لیکن ہم شیل پر ذمہ داری ڈال کر پھر سے سونے لگے ہیں۔کچھ سیاستدان اور ہمارے قومی لیڈر حکومتِ وقت کو اسکا ذمہ دار کہتے ہوئے جہاں ایک طرف اپنی جہالت کا ثبوت دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف اپنی بہت ساری ذمہ داریوں کو بھی چھپا رہے ہیں۔دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر دوڑتی ہزاروں گاڑیوں کے ساتھ حادثات پیش آتے ہیں ، درجنوں آئل ٹینکرز بھی الٹتے ہیں ،ہلاکتیں بھی ہوتی ہیں لیکن وہ حادثات ہی رہتے ہیں سانحے نہیں بنتے۔مذکورہ واقعہ بھی ٹینکر کے الٹنے تک ایک حادثہ ہی تھا ،ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو جا تی تو بھی حادثہ ہی رہتا۔نہ کسی اخبار کی شہ سرخی بنتی اور نہ کسی نیوز چینل کی ہیڈلائن۔سوال یہ ہے کہ کس چیز نے اس حادثے کو سانحے میں بدلا ؟کیوں ایک آئل ٹینکر کے الٹنے سے بستی اجڑی ؟کیوں وزیرِ اعظم نے لندن کا دورہ مختصر کیا؟کیوں وزیرِ اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر دیا؟کیوں بہاولپور سے لیکر لاہور تک کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی لگی؟کیوں فوج امدادی کارروائیوں کے لئے پہنچی؟کیوں۔۔۔۔ ایک آئل ٹینکر ہی تو الٹا تھا ، ۔۔

حادثہ سانحہ کیوں اور کیسے بنا؟انتہائی معذرت کے ساتھ مگر حقیقت یہی ہے کہ اس حادثے کا ذمہ دار ہمارا قومی رویہ یعنی لالچ بنا۔چوری ،حرص ،زیادہ سے زیادہ مالِ مفت سمیٹنے کی کوشش،ایسی وجوہات ہیں جو کسی رپورٹ میں نہیں آئیں گی حالانکہ سانحے کی اصل اور حقیقی وجوہات یہی ہیں۔مالِ مفت دیکھ کر دِل ایسا بے رحم ہوا کہ پھر گھر کے چائے والے برتنوں سے لیکر پانی والے کولر اور صالن کے دیگچوں سے لیکر شاپروں تک ہر چیز میں تیل بھر ا جانے لگا۔پاس سے گزرنے والی سڑک پر بھی گاڑیاں رک گئیں ،رکشے سے لیکر موٹر سائیکل والے تک سب رک گئے تا کہ مال سمیٹا جا سکے۔بہت سارے لوگ اور نام نہاد دانشوروں اور سیاستدانوں کے مطابق غربت اور افلاس اسکا سبب بنا۔حلانکہ حقیقت میں ایسا بھی کچھ نہیں ہے۔پٹرول نہ تو پکتاہے، نہ پہنا جا سکتا ہے ، نہ اوڑھا جا سکتا ہے اور نہ ہی سر ڈھانپنے کے کام آتا ہے۔یقینن آئل بھرنے والے ، موٹر سائیکل ، گاڑی، ٹریکٹر ، انجن،ٹیوب ویل، جنریٹر یا پھر ایسی ہی کسی مشینری کے مالک ہونگے اور ایسی ایجادات کے مالکان ایسے غریب نہیں ہو سکتے کہ جنہیں اسکے بنا بھوک سے موت نظر آرہی ہو۔قریبی شاہراہ سے گزرنے والی تمام گاڑیاں یقینن فیول بھروانے کے بعد ہی منزل کو روانہ ہوئی ہونگی لیکن لیٹر ڈیڑھ لیٹر کی لالچ نے انہیں بھی روک لیا۔جو پہلی دفعہ بوتلیں بھر کر لیکر گیا ،وہ دوسرا پھیرا لگانے آگیا اور ساتھ اپنے گھر کے باقی مردوں اور بچوں کو بھی لے آیا جنکے ہاتھوں میں انکی عمر کے مطابق برتن موجود تھے۔ڈرائیور کے لاکھ منع کرنے کے با وجود کوئی بھی اسکی بات سننے کو تیار نہ تھا اور ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ تیل کی دولت سمیٹنے کی جلدی تھی۔پولیس کو بھی اطلاع نہیں دی گئی کیونکہ پولیس انہیں اس کام سے روک دیتی۔یہ صرف اور صرف لالچ اور حرص تھی جو آج درجنوں خاندانوں کو لے ڈوبی۔کئی گھروں میں اب کوئی مرد بچا ہی نہیں ۔یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ملکوں کے لوگوں کو اداس کر دیا۔ اس اندوہناک سانحے پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔

مگر افسوس ہماری اخلاقیات پر بھی ہے،ہماری نہ ختم ہونیوالی لالچ پر بھی ۔ہماری قومی عادات و اطوار ، ہماری تربیت ، ہماری سوچ اور ہماری تہذیب پر بھی ہے۔جو ہمیں موت کے منہ میں لے گئی۔اصل میں ہم من حیث القوم ہی کرپٹ ہیں،ہم لالچی ہیں ۔ہم لالچ پر اترتے ہیں تو دہشتگردوں کا اپنے ہسپتالوں میں علاج شروع کروا دیتے ہیں،بھتہ وصولی میں لگ جاتے ہیں ،ٹین پرسنٹ کمیشن طلب کرنا شروع کر دیتے ہیں،عوام کو سول نافرمانی کی کال دیتے ہیںاور کبھی پولیس کی وردیاں تبدیل کروا دیتے ہیں۔کبھی ایسی حدیں بھی پار کر جاتے ہیں کہ اپنے ملک کے با شندوں کو بیچنا شروع کر دیتے ہیں،کبھی ایسا بھی ہوتاہے کہ ملک دو لخت کروا بیٹھتے ہیں اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جعلی پولیو ویکسین کی مہم چلاتے ہیں۔یہ ہماری لالچ کے رنگ ڈھنگ ہیں۔ہر کسی کا اپنی بساط کے مطابق ،عہدے اور اختیارات ، اور حیثیت کے مطابق لالچ اور حرص کا معیار ہے۔

بہت سے لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ مذکورہ واقعہ جہالت اور کم علمی کا نتیجہ ہے۔لیکن اگر حقیقت ملاحظہ فرمائیں گے تو ایسا بھی کچھ نہیں ہے۔ہمارے ہاں تعلیم کی کمی نہیں ہے،لوگ جاہل نہیں ہیں۔ہمارا مسئلہ ہماری تربیت کا ہے۔ہماری زندگیوں سے مذہب مکمل طور پر نکلتا جا رہا ہے بلکہ نکل چکا ہے اور یاد رکھئے کہ مذہب (چاہے کوئی بھی ہو) جب زندگی میں نہ رہے تو زندگی میں ، معاشرے میں اور اقوام میں تہذیب اور اخلاقیات فوت ہو جاتی ہیں ،اور ہاں مذہب صرف عبادات کا نام نہیں ہے۔ہمارے تعلیمی ادارے اب ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکے ہیں اوردولت بنانے میں مصروف ہیں اور بورڈ میں اور یونیورسٹیوں میں ٹاپ کرنے پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے ادارے کی طرف راغب کیا جا سکے۔

ہمارے مدارس اور مذہبی تعلیمی ادارے ایسی لکیر کھینچنے میں مصروف ہیں کہ اِس پار مسلمان اور مدرسے کے باہر کے لوگ ہمارے مذہب سے نہیں۔علمائے کرام منبر و محراب سے مخالف مکتبہ فکر کے خلاف فتوے دینے میں مصروف ہیں۔ہمارا میڈیا قوم اور خصوصاًنوجوانوں کو مغرب کی رنگینیاں دکھا کر اسکی تقلید کی طرف مائل کر رہا ہے۔ہمارے سیاستدان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں اتنا گر چکے ہیں کہ سب ہی گندگی سے لت پت ہو چکے ہیں۔والدین بھی بچوں سے فرسٹ پوزیشن اور گولڈ میڈل اور پھر اسکے بعد لاکھوں کی نوکری کی ڈیماند لیئے کھڑے ہیں۔جسکی وجہ سے تعلیم بڑھتی جا رہی ہے ، علم میں بھی شاید اضافہ ہو ہی رہا ہے مگر عمل ختم ، سلیقہ ختم، آداب ندارد ،تہذیب کی موت، اخلاقیات کا فقدان اور مذہب سے لا تعلقی ہمارے معاشرے کا مقدر بن چکی ہے۔ جب معاشرے کے تمام طبقات جو کہ تربیت کے ادارے بھی ہیں ، جو قومیں بناتے ہیں ، جو ملکوں کے مستقبل کے خاکوں میں رنگ بھرتے ہیں ،جو تقدیریں بدلنے کی قوت اور صلا حیت رکھتے ہیں ،وہ اپنے فرائض یوں ادا کرینگے تو یاد رکھیئے گا ،سانحہ احمد پور شرقیہ آخری نہیں ہے۔پاکستان میں علم اور تعلیم کی کمی نہیں ،نہ ہی پڑھے لکھے افراد کی کمی ہے ، صرف تربیت کا مسئلہ ہے ، صرف تربیت کا۔

Muhammad Saleem Tufani
Muhammad Saleem Tufani

تحریر : محمد سلیم طوفانی
0323-5700932
saleemtufani@gmail.com

Share this:
Tags:
Death management terrorism اموات انتظامات دہشتگردی واقعہ
Engineer Iftikhar Chaudhry-Zahid Hussain Kazmi
Previous Post انجینئر افتخار چودھری صاحب کی زاہد حسین کاظمی صاحب کو ضلع راولپنڈی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
Next Post مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 13/7/2017
Mustafaabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close