
قاہرہ (جیوڈیسک) صدر عبد الفتح السیسی نے کہا ہے کہ طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات میں ایک لمبا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن جوںہی حادثے کے محرکات کا پتہ چلے گا تمام تفصیلات کو منظرِ عام پر لایا جائے گا۔
مصری ایئر لائن کی پرواز ایم ایس 804 پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے یونان کے جزیرے کیرپاتھوس کے قریب لاپتہ ہو گئی تھی۔ طیارے میں 66 افراد سوار تھے۔
