
قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق فرنچ اوپن کے مکسڈ ڈبلز کا سیمی فائنل ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پیرس میں جاری ٹینس ایونٹ کے تیسرے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل تک اعصام الحق کا سفر ختم ہو گیا۔
قومی کھلاڑی اپنی زمبابوین پارٹنر کارا بلیک کے ساتھ فرانسیسی اور کینیڈین جوڑی کے خلاف اِن ایکشن ہوئے۔ پاک زمبابوے کھلاڑیوں کو پہلے سیٹ میں سات پانچ کی شکست ہوئی۔ دونوں دوسرے سیٹ میں کم بیک نہ کر سکے اور چھے سات سے ہار کر ایونٹ سے آٹ ہو گئے۔
