
ممبئی (جیوڈیسک) اداکارہ Kalki Koechlin اکشے، رنبیر اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے فلم فیسٹیول کی رونق بڑھائی۔ ماضی کی اداکارہ ہیلن اور فرانسیسی اداکارہ Catherine Deneuve بھی تقریب میں آئیں۔
ممبئی اکیڈمی آف دی موونگ امیج کی جانب سے منعقد کردہ فیسٹیول میں اس سال پینسٹھ ممالک کی ایک سو پچاسی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ فیسٹیول اکیس اکتوبر کو ختم ہو گا۔
