
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی نئی ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم “شیوے” کا ٹریلر آ گیا۔
ایکشن اور سنسنی خیز فلم “شیوے ” کے ہدایتکار اجے دیوگن خود ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار کرتے اداکار اجے دیوگن مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ “شیوے “ؔ میں اداکارہ سائشا سیگل بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔
سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
