
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار پھر ایکشن دکھا کر سینما بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم باس نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہونے والی اس مصالحہ فلم نے پانچ دنوں میں 45 اعشاریہ 5 کروڑ کا بزنس کرکے شائقین سے پسندیدگی کی سند حاصل کر لی ہے۔ 2010 کی ملیالم مصالحہ فلمپوکیری راجہکی ہندی ریمیک باس کی ہدایتکاری انتھونی ڈی سوزا نے دی ہے۔
ایکشن سے بھرپور باس میں اکشے کمار کیساتھ ساتھ متھن چکربرتی، شیو پنڈت، ادیتی را حیدری، رونت روئے، ڈینی ڈینزونگپا اور جانی لیور نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ دبنگ گرل سوناکشی سنہا بحیثیت مہمان اداکارہ دو گانوں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔
اشون وردے کی پروڈیوس کردہ اس فلم باس کی موسیقی ساجد واجد اور ہمیش نے ترتیب دی جو 16 اکتوبر کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی ہے۔
