Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بزدار شراب کیس: سرکاری فائلیں کچھ الگ داستان ہی پیش کرتی ہیں

August 22, 2020 0 1 min read
Usman Buzdar
Usman Buzdar
Usman Buzdar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز سے کہا تھا کہ لاہور کے ہوٹل کو شراب کا لائسنس دیدیا جائے لیکن وزیر اعلیٰ آفس اس معاملے پر سرکاری فائل دیکھنے سے گریزاں تھا۔

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے غیر معمولی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا اور تین مرتبہ اس وقت کے سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے ارسال کی گئی سمریوں کو دیکھا گیا اور نہ ہی ان پر کوئی تبصرہ کیا گیا۔

ان سمریوں میں لاہور کے ہوٹل کو شراب کا لائسنس دینے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اجازت طلب کی گئی تھی۔ ہر مرتبہ یہ معاملہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو واپس بھیجا گیا حالانکہ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اصرار کیا جاتا رہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اور ماضی کی مثالوں کو دیکھتے ہوئے لائسنس صرف وزیراعلیٰ کی اجازت سے ہی جاری کیا جا سکتا ہے۔

نتیجتاً ڈی جی ایکسائز نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کی زبانی ہدایات پر لائسنس جاری کردیا لیکن اس کا سرکاری فائلوں میں ذرہ برابر بھی ذکر موجود نہیں کہ آیا اس معاملے میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار یا ان کا دفتر ملوث ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اس معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں، کیس کی تحقیقات نیب کر رہا ہے تاہم اس وقت کے ڈی جی ایکسائز کا اصرار ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دباؤ میں لائسنس جاری کیا۔

آزاد ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ نے ڈی جی سے لائسنس جاری کرنے کا کہا تھا لیکن تحریری طور پر ایسا کچھ موجود نہیں جس سے یہ بات ثابت ہو تاہم یہ بات بہت ہی دلچسپ ہے کہ نہ صرف چیف سیکرٹری نے ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی وزیراعلیٰ کو بھیجی ہوئی سمری واپس کر دی بلکہ بعد میں جب سیکرٹری ایکسائز نے نئی سمری بھجوائی اور براہِ راست وزیراعلیٰ آفس بھجوائی تو وہاں سے اسے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا کہ یہ سمری وزیراعلیٰ کو کیوں بھیجی گئی ہے۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ 20؍ دسمبر 2018ء کو اس وقت کے سیکرٹری ایکسائز نے وزیراعلیٰ کی منظوری کیلئے پہلی سمری بھجوائی۔ سمری میں معاملے کی تفصیلات موجود تھیں، اصولوں اور ضابطوں کا ذکر تھا، ماضی کی مثالیں بھی بتائی گئی تھیں اور اصرار کیا گیا تھا کہ حد آرڈر 1979ء کے نفاذ کے بعد حکومت نے ایسے لائسنس کے اجراء کے معاملے میں بہت سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے کیونکہ یہ معاملہ نہ صرف حساس ہے بلکہ اس سے ثقافتی پس منظر بھی جڑا ہے۔

سمری میں اس بات کا بھی ذکر تھا کہ اگرچہ ڈی جی ایکسائز ایسا لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہیں لیکن معاملے کی حساسیت اور اہمیت کی وجہ سے وزیراعلیٰ کی اصولی منظوری کی ضرورت ہے۔

ایسی صورتحال میں سیکرٹری ایکسائز نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اصولی طور پر تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائی کی تکمیل کے بعد میسرز یونی کورن پریسٹیج لمیٹڈ (سوئس رائل لاہور لگژری ہوٹل، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور) کو ایل ٹوُ فارم پر لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیں۔

یہ سمری چیف سیکرٹری کے ذریعے وزیراعلیٰ آفس کو بھجوائی گئی جہاں سے اسے واپس ایکسائز ڈپارٹمنٹ کو یہ نوٹ لگا کر بھیج دیا گیا کہ ’’سی ایس (چیف سیکرٹری) نے فائل دیکھ لی ہے اور نشاندہی کی ہے کہ یہ معاملہ قانون اور پالیسی کے مطابق مناسب فورم پر حل کیا جائے۔

قانون کے مطابق کوئی اور ضروری اقدام ہو تو وہ بھی کرلیں۔ دو ہفتوں بعد 8؍ جنوری 2019ء کو اس وقت کے ڈی جی ایکسائز نے سیکرٹری ایکسائز کو یہ کیس بھیجا جس میں وزیراعلیٰ سے منظوری مانگی گئی تھی۔

اس سمری میں ڈی جی ایکسائز وزیراعلیٰ کو آگاہ کرنا چاہتے تھے کہ درخواست گزار نے قانون کے مطابق تمام شرائط پوری کی ہیں تاکہ اسے شراب کا لائسنس جاری کیا جاسکے اور چاہتے ہیں کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن ڈی لاہور اور ایکسائز ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش کے مطابق معاملے کی منظوری دی جائے۔

ڈی جی نے مزید کہا کہ ماضی کی مثالوں کو دیکھیں تو ایس اینڈ جی اے ڈی نے 27؍ دسمبر 2018ء کو خط جاری کیا تھا جس کے مطابق ایسے معاملات وزیراعلیٰ کے روبرو پیش کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی منظوری حاصل کی جا سکے۔ سیکرٹری ایکسائز نے ڈی جی کا لکھا نوٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوا دیا۔

لیکن اسپیشل سیکرٹری (امپلی مین ٹیشن) وزیراعلیٰ پنجاب نے 19؍ جنوری 2019ء کو فائل پر نوٹ لکھا کہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے نشاندہی کی ہے کہ چیف سیکرٹری یہ کیس پہلے ہی دیکھ چکے ہیں اور ڈپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو مناسب فورم پر لیجا کر قانون اور پالیسی کے مطابق حل کرے۔

چیف سیکرٹری کی نشاندہی اور واضح ہدایات کے بعد، وزیراعلیٰ آفس کو یہ سمری دوبارہ بھیجنا انتظامی محکمے کیلئے قابل قبول عمل نہیں اور غیر ضروری طور پر وزیراعلیٰ آفس کو سمریاں بھیجنے سے گریز کیا جائے۔ 5؍ مارچ 2019ء کو سیکرٹری ایکسائز نے وزیراعلیٰ آفس کو ایک اور سمری بھیجی۔

اس میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ڈی جی ایکسائز نے 2018-19ء کیلئے میسرز گر بچن سنگھ اور سید جمیل عباس نقوی ڈائریکٹر یونیکورن پریسٹیج ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس کو پہلے ہی بھیجی جانے والی سمری میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ بالا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معلومات کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔ اس مرتبہ بھی پرنسپل سیکرٹری نے سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دی کہ یہ سمری انتظامی ڈپارٹمنٹ نے پہلے بھی وزیراعلیٰ کے پاس بھیجی تھی۔ افسوس کی بات ہے کہ چیف سیکرٹری کو واضح ہدایات دینے کے باوجود محکمے کی جانب سے نوٹ لگا کر یہ سمری دوبارہ بھیج دی ہے۔

یہ نوٹ نہ صرف قابل قبول نہیں ہے بلکہ قواعد کے تحت اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ انتظامی محکمے کو چاہئے کہ وہ بالائی دفاتر کو غیر ضروری طور پر سمریاں بھیجنے سے گریز کریں۔ فائل پڑھ لی گئی ہے اور نوٹ واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Share this:
Tags:
alcohol case government files story Usman Bazdar داستان سرکاری فائلیں شراب عثمان بزدار کیس
Peshawar BRT Bus
Previous Post پشاور: بی آر ٹی بس اچانک خراب، مسافروں کو دوسرے اسٹیشن تک پیدل جانا پڑا
Next Post ڈاکٹر ماہا تک اسلحہ کیسے پہنچا، پستول کے مالک نے پولیس کو بتا دیا
Dr. Maha

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close