Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شراب تمام مذاہب میں حرام، مگر پاکستان میں پابندی کیوں نہیں

December 13, 2018 0 1 min read
Alcohol Ban
Alcohol Ban
Alcohol Ban

تحریر : مہر اقبال انجم

شراب اور نشہ آور اشیاء معاشرتی آفت ہیں جو صحت کو خراب خاندان کو برباد،خاص وعام بجٹ کو تباہ اور قوت پیداوار کو کمزور کرڈالتی ہے۔ان کے استعمال کی تاریخ بھی کم وبیش اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی تہذیب کی تاریخ یہ اندازہ لگانا تو بہت مشکل ہے کہ انسان نے ام الخبائث کا استعمال کب شروع کیا اوراس کی ایجاد کا سہرہ کس کے سر ہے ؟ تاہم اس برائی نے جتنی تیزی سے اور جتنی گہرائی تک اپنی جڑیں پھیلائی ہیں اس کا ندازہ اس سے کیا جاسکتا ہے کہ تمام عالمی مذاہب نے اس کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے۔

دین ِ اسلام میں اللہ تعالی نے شراب کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے اور رسول اللہ ۖ نے اس کے استعمال کرنے والے پر حد مقرر کی ہے یہ سب اس مقصد کے تحت کیا گیا کہ نشہ آور چیزوں سے پیدا شدہ خرابیوں کو روکا جائے ا ن کے مفاسد کی بیخ کنی اور ان کے مضمرات کا خاتمہ کیا جائے۔کتب احادیث وفقہ میں حرمت شرات اور اس کے استعمال کرنے پر حدود وتعزیرات کی تفصیلات موجود ہیں۔ اور بعض اہل علم نے شراب اور نشہ اور اشیا ء پر مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن کی مخالفت پر ملک میں شراب پر مکمل پابندی کا حکومتی اقلیتی رکن کا بل مسترد کر دیا حکمران جماعت اور حکومت اس معاملے میں ایک پیج پر نہیں تھی۔اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے بھی بل کی مخالفت کی۔اپوزیشن ڈپٹی سپیکر کی طرف سے ایجنڈے کو بلڈوز کرنے کے معاملے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر گئی اجلاس کے دوران کنفیوڑن چھائی جا رہی انسداد تشدد و انتہاء پسندی کے بارے قومی مرکز کے قیام کا بل بھی مسترد کر دیا گیا۔

اسی طرح معذور افراد کے بارے میں آئین میں ترمیم کا بل بھی مسترد ہو گیا منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے تمام مذاہب کے افراد سمیت ملک میں شراب پر مکمل پابندی کا بل پیش کیا ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہندو مذہب میں بھی شراب پر پابندی ہے اس حوالے سے آئین میں ترمیم ضروری ہے ڈپٹی سپیکر نے حکومت سے بل بارے رائے لی پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ملیکہ بخاری نے بل کی مخالفت کی اورکہا کہ یہ بل پہلے بھی آیا تھا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن) ،پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے بل کی مخالفت کی۔متحدہ مجلس عمل نے بل کی حمایت کرتے ہوئے واضح کہا کہ ان کی طرف سے بھی یہ بل لایا گیا تھا اور ایم ایم اے کی خاتون اقلیتی رکن اس کی محرک تھیں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رائے شماری کروائی متذکرہ حکومت اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعت کی مخالفت پر بل مسترد ہو گیا۔ایم کیو ایم کی رکن کشور زہرا نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے آئین میں ترمیم کا بل پیش کیا یہ بل بھی کثرت رائے کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا حکومتی رکن ریاض فتیانہ کے پاکستان نفسیات کونسل کے قیام، ایم ایم اے کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی کے انتخابات ایکٹ 2017ء میں ترامیم کے بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے قومی احتساب بیورو آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق ایم ایم اے کی رکن عالیہ کامران کا بل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا اجلاس کے دوران شراب پر مخالفت کے بل کی تحریک پر دوبارہ رائے شماری کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کنفیوڑ دکھائی دیئے اپوزیشن کی جماعتیں پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان ایجنڈے کو بلڈوز کرنے کا الزام کرتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔عالیہ کامران کے لیگل پریکٹیشنرزاینڈ بار کونسلز ایکٹ میں ترمیم کا بل بھی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

اسی طرح مولانا عبدالاکبر چترالی کے آئین میں ترمیم کے بل کو بھی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ، روبینہ خورشید عالم نے انسداد تشدد و انتہاء پسندی کی بابت قومی مرکز کے قیام کے لیے احکام وضع کرنے کا بل پیش کیا وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے بل کی مخالفت کی کثرت رائے سے اس بل کو بھی مسترد کر دیاگیا۔ڈاکٹر رمش کمار گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں شراب پر پابندی کے حوالہ سے کام کر رہے ہیں۔انہوںنے مختلف عدالتوں میں بھی پٹیشن دائر کر رکھی ہیں۔اب قومی اسمبلی میں انہوں نے بل پیش کیا جو پاس نہیں ہو سکا،پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیش کماراپنی ایک تحریر میں شراب کے حوالہ سے لکھتے ہیں کہ ”دنیا بھر کے مذاہب نے شراب نوشی کی سختی سے ممانعت کی ہے، افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جو کہ اسلامی جمہوریہ ہے،شراب کی خرید و فروخت غیرمسلموں کے نام پر کرنے کی اجازت دیتا ہے،ملکی آئین کے آرٹیکل 37hکے مطابق ملک بھر میںشراب پر پابندی ہے ماسوائے غیرمسلموں کے مذہبی تہواروں کے نام پر جس پر پاکستان بھر میں بسنے والے ذی الشعور غیرمسلم شہریوں کو شدید تحفظات ہیں کیونکہ ہر مذہب نہ صرف شراب نوشی کی مکمل ممانعت کرتا ہے بلکہ شراب نوشی کے معاشرے پر منفی اثرات سے بھی اپنے ماننے والوں کو خبردار کرتا ہے۔

اسلام میں تو شراب کو ام الخبائث یعنی تمام برائیوں کی ماں قرار دیتے ہوئے شراب نوشی کو گناہ کبیرہ میں شمار کیا ہے، اسلام میں شراب کے کاروبار کی کسی صورت اجازت نہیں، دنیا کے تمام دیگر مذاہب بھی بنی نوع انسانیت کی بھلائی کیلئے دیئے گئے احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہیں، تمام مذاہب کی تعلیمات کا ایک ہی مقصد ہے کہ انسان خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ایک مفید اور کارآمد شہری ثابت ہو جبکہ شراب نوشی کرنے والاخدا کی نافرمانی کرکے معاشرے میں فساد پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔میں کئی دفعہ اپنے اس موقف کا اعادہ کرچکا ہوں کہ ایک پرامن معاشرے کا دارومدار دیگر تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے میں ہے ،افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب کے گھناونے کاروبار کو غیرمسلموں سے منسوب کردیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ شراب خانوں کی سرکاری اجازت غیرمسلموں کے نام پر دینا توہین مذہب کے ذمرے میں آتا ہے،میں بطور پارلیمنٹرین نہ صرف قومی اسمبلی میں معاشرے سے شراب کی نحوست ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی کوشش کررہا ہوں بلکہ میں نے سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی بذاتِ خود پیش ہوکر شراب کی غیرمسلموں کے نام پر خریدوفروخت کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے پٹیشن دائر کی ہیں، پاکستان میں بسنے والے ہر غیرمسلم کو جہاں ایک طرف ترقی کے مواقع میں شرکت نہ دینے کی شکایات عام ہیں وہیں انکے خلاف نفرت انگیز جذبات شراب فروشی کے نام پر بھڑکائے جاتے ہیں۔

پاکستان میں غیرمسلم کا نام آتے ہی جو پہلا تصور ذہن میں آتا ہے وہ شراب خانوں سے متعلق ہے جو تمام امن پسند پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے۔مغربی معاشروںکو بھی شراب کے ناسور سے پاک کرنے کیلئے وہاںٹیمپرنس موومنٹ کے نام سے سماجی جدوجہدعرصہ طویل سے جاری ہے، انصاف کا تقاضا ہے کہ شراب نوشی کسی مذہب کے نام پر نہ کی جائے،پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لئے غیرمسلموں کو بھی اسلامی احکامات کے مطابق شراب نوشی کی اجازت نہیں ہونی چاہئے یا پھر بھی اگر کوئی اپنی مرضی سے شراب کے تمام تر نقصانات جانتے ہوئے بھی شراب نوشی کرتے ہوئے اپنا ٹھکانہ جہنم بنانا چاہتا ہے تو اسے غیرمسلم مذہب کا سہارا نہیں فراہم کرنا چاہئے،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شراب پر مکمل پابندی لگائی جائے اورمذہب کا نام غلط طور پر استعمال کرکے خداوندِ تعالیٰ کو ناراض نہ کیا جائے۔”

شراب پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سے مسترد ہونا حکومت کے لیے شرمندگی کا باعث ہے،ایک اسلامی ملک جس کے آئین میں شراب سمیت تمام نشہ آور چیزوں کے استعمال اور خرید و فروخت کو ممنوع قرار دیا گیاہے ، اس کی اسمبلی میں ایک ہندو رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کی طرف سے شراب پر پابندی کا بل پیش ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آؤٹ کرجانا اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات سے انحراف کا اس سے بڑا مظاہر ہ اور کیا ہوسکتاہے کہ ایم ایم اے کے ارکان کے علاوہ تمام جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے اس بل کی حمایت کرنے کے بجائے اسمبلی اجلاس ہی سے واک آؤٹ کر دیا۔قومی اسمبلی میں شراب پر مکمل پابندی کا بل مسترد ہونے پر پاکستانی قوم کو تشویش ہے۔ ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کومدینہ جیسی فلاحی اور پاکیزہ ریاست بنائیں گے تو دوسری طرف حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں شراب پر مکمل پابندی کے خلاف بات کرنا شرمناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

شراب تمام مذاہب میں حرام ہے، اقلیتیں بھی شراب پر پابندی چاہتی ہیں مگر بد قسمتی سے کچھ حکومتی اور اپوزیشن کے لوگ نہیں چاہتے کہ شراب پر پابندی لگے۔ قوم کو بتایا جائے کہ شراب کی اجازت دے کر پاکستان کو مدینہ جیسی پاکیزہ ریاست کیسے بنایا جائے گا؟ جن اقلیتوں کے لیے شراب کو جائز قرار دینے کی کوششیں ہورہی ہیں وہ طبقہ خودہی شراب کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل جمع کروارہا ہے،اسلامی جمہوریہ پاکستان کو یہود و نصاریٰ کے نقش قدم پر چلنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دی جاسکتی،ہم ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف ہونے والی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ یہود و نصاریٰ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سازشوں میں مصروف ہیں،دنیا کو اسلامی ایٹمی ریاست کاوجود برداشت نہیں ہورہا،ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اللہ اور رسول ۖ کے احکامات کے مطابق چلایا جائے، اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی ریاست میں صرف اور صرف اللہ کا نظام ہی رائج ہوسکتا ہے،پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے۔ قومی اسمبلی میں ملک کے اسلامی تشخص کے خلاف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کو پاکستانی قوم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بانی پاکستان نے قرآن کو ملک کا آئین قرار دیا تھا اورایسی ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جہاں مسلمان اپنی زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق گزار سکیں،محب وطن پاکستانی کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دے گی۔

Mehr Iqbal Anjum
Mehr Iqbal Anjum

تحریر : مہر اقبال انجم

Share this:
Tags:
ban forbidden government pakistan Religion پابندی پاکستان حرام حکومت شراب مذاہب
Multan
Previous Post اولیاء اکرام کا شہر ملتان
Next Post کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف سلامتی کونسل میں آواز بلند کی جائے، چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید
Ali Raza Syed

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close