
اسلام آباد (جیوڈیسک) سکندر اسلام آباد کے پمز اسپتال مین زیر علاج ہے۔ پمز کے ترجمان کا کہنا ہیکہ سکندر کی حالت اب کافی بہتر ہیتا ہم وہ ابھی تک آئی سی یو میں ہے، وارڈ میں منتقلی کا فیصلہ اعلی حکام کریں گے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ذرائع کو بتایا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کے ملزم سکندرکی حالت اب کافی بہتر ہے لیکن وہ ابھی تک آئی سی یومیں ہے۔
اسے وارڈ میں کب منتقل کیا جائے گا، اِس کا فیصلہ سیکیورٹی حکام کی مشاورت سے پمزکے اعلی حکام کریں گے۔ ترجمان پمزنے بتایا کہ ملزم سکندر کے جسم میں انفیکشن بڑھنے کی شکایت ہے تاہم اس کا کافی علاج کیا گیا ہے اور صورت حال تشویش ناک نہیں، ڈاکٹر زآج پھر اس کا معائنہ کریں گے، سکندر کو گزشتہ روز بھی خون کی ایک بوتل لگائی گئی۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ملزم سکندر نے اپنی بیوی اور بچوں کا حال دریافت کیا۔
