
سرینگر (جیوڈیسک) چیرمین حریت کانفرنس (گ) سید علی گیلانی نے کل 14 دسمبر کو سرینگر اسلام آباد اور شوپیاں میں انتخابات کے دن مکمل بائیکاٹ اور ہڑتال کرنے کی اپیل کر دی۔
گیلانی نے کو لگام اور بڈگام اضلاع سے تعلق رکھنے والے 50 متاثرین سیلاب خاندانوں میں دس دس ہزار روپے کے چیک اور ریلیف پیکٹس تقسیم کئے جبکہ سینٹرل ریلیف کمیٹی تحریک حریت نے 700 متاثرہ خاندانوں تک نقد ریلیف پہنچانے کا چودھواں مرحلہ مکمل کر لیا۔
اجتماعی ریلیف کی تقریب کے موقع پر سید علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ مایوسی کفر ہے۔ انہوں نے کہا بھارت سے مکمل آزادی ہمارا مشترکہ موقف اور کاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکیں، بجلی، پانی، ملازمتیں اگرچہ انسان کی ضرورت ہیں، مگر ووٹ دے کر یہ چیزیں حاصل کرنے کی منطق قطعی طور غلط ہے۔ حکومتیں انسانوں کے بنیادی حقوق پورے کرنے کا احساس کریں۔
