کراچی : علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پچیس سالہ سلور جو بلی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہما ن خصوصی اسلم شاہ نے کہا کہ بہترین نظم وضبط سے علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بچوں کو تعلیم دے رہا ہے تعلیم کیلئے ادارہ ہذا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اعلیٰ اور معیاری پالیسی کی بدولت ادارہ ہذا ملک وقوم کو بہترین قیادت فراہم کر رہا ہے جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا انھوں نے کہا کہ علی گڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق جدیدطرز تعلیم کے تحت ملکی خدمات کیلئے پہلے کی طرح آئندہ بھی کوشاں رہے گا جس کا سہراہا پرنسپل اور سٹاف کر سر جاتا ہے انھوں نے کہا کہ قوم کی ترقی کا راز زیور تعلیم سے آراستہ ہے کیو نکہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ارشاد فرمایا کہ تعلیم حاصل کر و کیو نکہ تعلیم ترقی اور بجات کا راستہ ہے اس موقع پر انجینئر محمد یوسف صدیقی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی کی ضامن ہو تی ہے جس قوم کے بچے تعلیم یافتہ ہو تے ہیں وہی قومیں ترقی کی دوڑ میں آگے نکل جاتی ہیںاس وقت ٹیکنالوجی کی دوڑ میں وہی ملک ترقی کی راہ منازل طے کر پائیں گے جو معیاری تعلیم حاصل کر ینگے اس موقع پر پر نسل ڈاکٹر ہلال احمد قریشی اور وائس پرنسپل مسلم عباسی نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ بچوں کی زہنی نشوونما کیلئے نصابی تعلیمی سر گرمیوں کیساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی تو جہ دے رہے ہیں اس سلور جو بلی تقریبات کے موقع پر سپورٹس ڈے بھی رکھا گیاہے تاکہ مقابلے کے دور میں تندوست طلباء بہترین مقام حاصل کر سکیں بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے ماہانہ اور مختلف بچوں کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جا تا ہے تا کہ وہ بہترین شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
سلور جوبلی تقریبات میں شجر علی ہاشمی ،ایس ایم منیف،مقصود عالم ،احمد نقوی ،فیسروز ظہیر ،و دیگر مہمانوں کے علاوہ مختلف کالجز اور انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اداروں کے طلباء طالبات و سٹاف نے بھی شرکت کی اس موقع پر سلور جوبلی تقریبات کے پہلے بک فیئر میلے میں مختلف موضوع پر مبنی کتب رکھی گئیں تھیں جن پر طلباء نے خصوصی طور پر کتابیں حاصل کیں اس میلے سے طلباء میں جہاں کتابوں جیسا مخلص دوست لئے گئے وہاں انھوں نے فوڈ آیٹم سے تفریح بھی حاصل کیں۔
