کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز آج مورخہ 20 اکتوبر 2013ء بروز اتوار سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے میں پہلا کوارٹر فائنل میچ ینگ عزیز آباد اور اعظم اسپورٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔
جس کے مہمان خصوصی سابقہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ایسٹ محمد رحیم ہونگے واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ینگ عزیز آباد،خیبر مسلم، گلشن اسپورٹس ،اُسامہ اسپورٹس، امتیاز اسپورٹس، اعظم اسپورٹس، مکران اسپورٹس اور میزبان ٹیم سعودیہ اسپورٹس میں پہنچ چکی ہیں۔
