کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر خان کے اعلامیئے کے مطابق فٹ بال ٹورنامنٹ کے اس بڑے ایونٹ میں شہر کراچی کی مشہور و معروف 32 فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگے۔
یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا شرکت کی خواہش مند ٹیمیں ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر خان یا درج ذیل عہدیداران عظمت اللہ خان ،عارف سے سعودیہ اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ملیر پر شام 4 بجے سے 6 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
