کراچی : سعودیہ اسپورٹس کے زیر اہتمام ملیر فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقدہ آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل مزید دو کوراٹر فائنل میچ کے فیصلے ہوگئے ٹورنامنٹ کے تیسے کوارٹر فائنل میچ میں امتیاز اسپورٹس کالا پل نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل میزبان ٹیم سعودیہ اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-2سے پچھاڑ کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی میچ کے دوران وقت مقررہ تک دونوں ٹیمیوں نے سخت مقابلہ کیا مگر کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔
ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں خیبر مسلم بلدیہ ٹائون نے اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کو 3-0سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کے دوران شائقین فٹ بال کو شاندار فٹ بال کھیل دیکھنے کو ملا جس کی خاص بات خیبر مسلم کے کھلاڑی عثمانعلی کی شاندار ہٹ ٹرک تھی جنہوں نے خیبر مسلم کی جانب سے تین خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق آج امتیاز اسپورٹ اور خیبر مسلم کے مابین پہلا سیمی فائنل مقابلہ منعقد کیا جائے گا اُمید ہے شائقین فٹ کو نہایت شاندار کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ٹور نامنٹ کے دونوں کوارٹر فائنل میچ میں ریفری کے فرائض اعظم بھٹی۔ محمد ریاض ،منصور علی اور عبدالطیف بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد سلیم تھے۔
