مصطفی آباد/ للیانی: آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور اور قصور کے محنت کشوں کا احتجاجی اجلاس چوہدری خوشی محمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈویژن لاہور، قصور کینال ڈویژن قصور کے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ظالم مہنگائی، نجکاری اور بیروز گاری کو ختم کیا جائے۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ، اجلاس میں محمد ارشد، محمد رفیق، صوفی ریاض احمد، نذیر چدھڑ، شیخ فیاض علی، ممتاز شاہ، ملک منگتا، اسرائیل خاں، بلال احمد، محمد بوٹا، شیخ فیاض علی، میاں لیاقت علی ودیگر مقررین نے وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر آبپاشی وایرگیشن کے دیگر افسران سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ منظور شدہ مطالبات اور ٹی اینڈ پی جلد فراہم کی جائے۔ 1تا16سکیل کے ورکرز ملازمین کو موٹر سائیکلیں آسان قسطوں پر دی جائیں۔ 2007کے اپ گریڈیشن کے بقایاجات اور منکیرہ کینال ڈویژن کے ورکرز ملازمین کو واجب الاد اتنخواہیں بلا تا خیر دی جائیں۔
تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا جائے، جائز مطالبات فوری منظوربند مراعات فوری بحال کی جائیں۔
