کراچی: پرویز مشرف کیخلاف استحصالی عناصر کی انتقامی کاروائی‘سابق آرمی چیف پر غداری کے مقدمے کے ذریعے فوج کو بدنام کرنے اور فوج کا مورال تباہ کرنے کے ساتھ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام و تنہا کرنے کی سازش کیخلاف آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کی جانب سے جمعرات 23 جنوری 2014 ءکو سہ پہر 3بجے کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں سول سوسائٹی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے محب وطن پاکستانی ‘ سیاسی و سماجی نمائندگان اورآل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس مظاہرے میں پاکستان کے عوام بڑی تعدادمیں شریک ہوکر نہ صرف پرویز مشرف اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ مشرف کو نشانہ بناکر فوج کو غلام بنانے کی استحصالی طبقات کی سازش کیخلاف بھی صدائے احتجاج بلند کریں گے کیونکہ فوج واحد آزاد و خود مختار اور منظم ادارہ ہے جو پاکستان کے دفاع و سلامتی کا ضامن ہے لیکن مفاد پرست عناصر اس کیخلاف سازشوں کے ذریعے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں جبکہ مشرف جیسے محب وطن پر غداری کا مقدمہ پوری پاکستانی قوم اور فوج کو غدار قرار دینے کی سازش کے مترادف ہے جس کیخلاف پاکستان کے عوام صدائے احتجاج بلند کرنے کا حق رکھتے ہیں اور جمعرات 23 جنوری 2014 ءکو سہ پہر3بجے کراچی پریس کلب پر کیا جانے والا پر امن احتجاجی مظاہرہ اسی حق کا استعمال اور پاکستان بچانے کی کوشش ہوگا جس میں عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
