Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خدا کی عدالت

August 17, 2020 0 1 min read
Allah
 Allah
Allah

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ڈیفنس لاہور کے شاہانہ سٹائل کے بنگلے میں پاکستان کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بڑے صنعتکار کا میاب بزنس مین اپنی نوکر کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے معافی مانگ رہے تھے ساتھ میں دو لاکھ روپے ویسے ہی اُس کو دے رہے تھے کہ خدا کے لیے مجھے معاف کر دو ‘ غریب عورت پچھلے کئی سالوں سے اُن کے گھر میں ملازمت کر تی تھی بار بار شیخ صاحب کو روک رہی تھی کہ آپ میرے مالک ہیں میں آپ سے ناراض نہیں ہوں میں نے آپ کو معاف کیا تو شیخ صاحب اگلے ملازم اپنے ڈرائیور کے سامنے جاکر پھر دو لاکھ کے نوٹ پکڑ کر کھڑے ہو گئے یار تم بھی مجھے معاف کر دو۔

اب ڈرائیور بھی بار بار مالک مجھے شرمندہ نہ کریں میں آپ کا سالوں سے نوکر ہوں میں آپ سے ناراض نہیں ہوں آپ میرے سے معافی نہ مانگیں لیکن شیخ صاحب روتی آنکھوں اور اندھے گلے کے ساتھ اُس کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے تھے کہ یار یہ نوٹ رکھ لو اور تم بھی مجھے معاف کر دو اِس کے بعد شیخ صاحب قطار میں کھڑے اگلے ملازم کے سامنے جاکر کھڑے ہو گئے شیخ صاحب کے سارے ملازم ایک قطار میں کھڑے تھے شیخ صاحب بار ی باری سب کے سامنے جاکر ہاتھ جوڑتے کسی کو پچاس کسی کو ایک لاکھ کسی کو دو لاکھ دیتے اور معافی مانگتے کہ میں نے تم کو زندگی میں کبھی بھی تنگ کیا ہو ‘ زیادتی کی ہو تمہارا دل دکھایا ہو تو میں اُس کے لیے بہت شرمندہ ہوں تم مجھے معاف کر دو ۔ میںحیران نظروں سے بدلتے رنگ مکافات عمل کو دیکھ رہا تھا کہ اگر خدا اِس کائنات کا مالک نہ ہوتو کبھی بھی کوئی فرعون اِس دھرتی کی جان نہ چھوڑتا بلکہ ہٹلر چنگیز ہلاکو تیمور جیسے آمر پاگل جنونی جنگجو آج بھی انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹتے نظر آتے لیکن بڑھاپا بیماریاں اور گزرتا وقت کہ ایسے سارے پاگل جنونی جانور مٹی کا حصہ بنتے گئے اقتدار طاقت شہرت دولت جوانی کا نشہ کسی بھی گندم کھانے والے انسان کو اِس زعم غرور میں مبتلا کر دیتا ہے کہ اِس پردہ جہاں میں تم وہ خاص انسان ہو جو اِس سے پہلے کبھی پیدا نہیں ہوا تم گوشت پوست کے انسان نہیں بلکہ ایسے مٹیریل سے بنے ہو جس کو کبھی زوال نہیں ہے جو عقل شعور سمجھ طاقت اقتدار شہرت چالاکی دولت وسائل طاقت ور لاکھوں کے فوجی لشکر اور ملکوں کے ملک آبادیوں رقبے محلات قلعے خزانے خوبصورت عورتیں تمہارے پاس ہیں۔

یہ اِس سے پہلے نہ اب اور نہ ہی آنے والے وقت میں کسی کے پاس ہوں گے تم وہ خاص عظیم ہو جو دنیا میں حکومت کر نے اپنی مرضی کر نے کے لیے آئے ہو اِس پوری دھرتی پر اربوں انسانوں میں تمہارے جیسا ایک بھی نہیں ہے تم صرف تم ہو مشیروں مراثیوں کی فوج دن رات ایسے طاقت ور لوگوں کے کانوں میں اُن کی مرضی اور من پسند سرگوشیاں کرتے ہیں یہ مشیروں کی فوج وقتی طاقت ور حکمرانوں اور انسانوں کا خوب دماغ خراب کر تے ہیں لیکن پھر جب گردش ایام سے رگوں میں دوڑتا اچھلتا خون ٹھنڈا پڑتا ہے جسم کو بیماریاں دیمک کی طرح چاٹنا شروع کر تی ہیں جسم کو حرارت سردی میں بدلنا شروع ہوتی ہے جوانی کی جگہ غیر محسوس طریقے سے بڑھاپا آجاتا ہے جسم میں بیماریوں کی فصل اگ آتی ہے مقدر کی دیوی بھی روٹھی روٹھی نظر آتی ہے اقتدار طاقت کا نشہ خمار اترنا شروع ہو تا ہے تو پتہ چلتا ہے اب نئے لوگوں کا وقت ہے وقت اتنی خاموشی سے آتا ہے کہ پتہ ہی نہیں چلتا عروج سے زوال کا موسم اتنی خاموشی سے زمینی خدائوں کو پہلی بار شکست کمزوری بیماری کا پتہ چلتا ہے تو انہیں احساس ہو تا ہے کہ حقیقی خدا ہم نہیں نیلے آکاش کے اُس پار ہے جس نے یہ دھرتی کائنات ہر چیز بنائی ہے لیکن اُس وقت یہ مسلسل زمین پر ظلم بر بر یت کے ہمالیہ کھڑے کر چکے ہوئے ہیں کہ اِن کے معافی کے دروازے بھی بند ہو چکے ہو تے ہیں۔

جسم میں بڑھتی بیماریاں کمزوری اپنوں کی پھرتی آنکھیں میراثیوں مشیروں کانئے آقائوں کے گر د جھومنا اِن کو پھراِن کی اوقات یاد دلاتا ہے پھر یہ فرعونیت کا لبادہ اوڑھ کر انسان بنتے ہیں خدا نے اگر بیماری اور بڑھاپا نہ رکھا ہو تا تو اِس زمین کے معاملات کبھی بھی اچھے نہیں ہو سکتے تھے یہ تو وقت اور موت یہی اللہ کی وہ خاص نعمت اور ترازو ہے کہ جس کے ذریعے اِن زمینی فرعونوں سے دھرتی کو نجات ملتی ہے ورنہ اِن فرعونوں نے آج بھی اپنی وحشت انگیزیاں اُسی طرح جاری رکھی ہوتی تھیں انسانوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسلتے رہتا تھا بڑھاپا ہماری اور گزرتا وقت بڑے بڑے فرعونوں کو ان کی اوقات یاد دلاگیا ایسا ہی نظارہ میں لاہور ڈیفنس میں اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا صرف تین سال پہلے میرے پاس ایک غریب آدمی آیا کہ سر میرے صاحب کی والدہ بہت بیمار ہیں ان کے مُجھ پر بہت سارے احسانات ہیں۔

خدا کے لیے میرے ساتھ اُن کے گھر چلیں وہ فالج زدہ ہیں حرکت نہیں کر سکتیں ورنہ میںاُن کو لے کر آپ کے پاس ضرور آتا نوکر نے اپنی بیگم کی اتنی تعریفیں اور نیکیاں گنوائیں کہ میں اُس کے ساتھ چل کر اُس کی بیگم کے کمرے میں گیا وہ بیمار نوے سال کی بوڑھی عورت اپنی زندگی کے آخری دن پورے کر رہی تھی وہاں میری پہلی ملاقات شیخ صاحب سے ہوئی جو اپنے نوکروں کو سامنے کھڑا کر کے اپنی عدالت لگا کر کھڑے تھے بلکہ دھاڑ رہے تھے کسی کی نوکری ختم کسی کی تنخواہ کاٹ لوں گا دفتری بندوں کو بھی بلایا ہوا تھا مجھے نوکر نے بتایا یہ ہر اتوار کے دن اپنی عدالت لگا کر اِسی طرح سب پر ظلم کر تے ہیں آج اِن کی عدالت کا دن ہے شیخ صاحب کی عدالت میں ایک پانچ سال کا نوکر بچہ پیش ہوا جو اُن کے پوتے کے ساتھ کھیلنے کے لیے رکھا گیا پوتے نے جب نوکر بچے کو مارا تو وہ بھی بچہ تھا اُس نے بھی آگے سے مالک بچے کو مار دیا اُس جرم پر اُسی نو کر بچے کو اُس کے والدین کے ساتھ بلا کر گالیاں دی جارہی تھیں کہ اِس اپنے بچے کو سمجھائو کہ وہ میرے پوتے کا نو کر ہے اِس کو میرا پوتا مارے گالیاں دے اِس کو کوئی حق نہیں آگے سے اُف بھی کر ے نوکر بچے کے والدین معافیاں مانگ رہے تھے کہ آئندہ بچہ مار کھالے گا گالیاں سنے گا لیکن بولے گا نہیں۔

مُجھ سے یہ ظلم برداشت نہ ہوا تو میں بو ل پڑا شیخ صاحب یہ ظلم ہے اِس طرح نہ کریں تو شیخ صاحب بو لے پروفیسر صاحب یہ میری عدالت ہے میں بہتر جانتا ہوں گھر اور کاروبار کو کیسے چلانا ہے بہر حال میں نے خدا کے قہر کا کہا اور آگیا تین سال بعد خدا کی لاٹھی حرکت میں آئی اُسی لاڈلے پوتے کو کینسر جیسی لاعلاج بیماری اور شیخ صاحب کو دل کا عارضہ ہو گیا تو ڈاکٹروں نے دونوں کو لا علاج قرار دیا تو دنیا بھر کا علاج کرا نے کے بعد میرے پاس آئے تو میں نے کہا آپ کی عدالت کا اب کیا فیصلہ ہے تو شیخ صاحب ڈر گئے بلکہ رونا شروع ہو گئے کہ میرے ساتھ چلیں میں آپ کے سامنے سب سے معافی مانگوں گا آپ دعا کریں اللہ میرے پوتے کو ٹھیک کر دے پہلے شیخ صاحب اپنی عدالت لگا کر لوگوں کو سزائیں سناتے تھے خالق کائنات نے اپنی عدالت لگا کر لوگوں کو سزائیں سناتے تھے جب خالق کائنات نے اپنی عدالت لگا کر اُن کو اور اُن کو پوتے کو سزا سنائی تو اوقات یاد آگئی میں نے کہا جن لوگوں کو آپ نے ناجائز سزائیں سنائیں تنخوائوں کے پیسے کاٹے اُن کے پیسے واپس کریں اُن سے معافی مانگیں تو شاید خدا کو آپ پر رحم آئے اور و ہ آپ کی سزا کو معاف کر دیں اِس لیے شیخ صاحب سب نوکروںسے معافی مانگ رہے تھے اِس دنیا میں بڑے سے بڑے ظالم کو جب خدا پکڑتا ہے تو وہ خزانوں کے منہ کھول دیتا ہے تا کہ اُس پر آئی سزا ٹل سکے طاقت اقتدار کے نشے میں زمینی خدا جب اپنی عدالت لگاتے ہیں تو آخر کار خدا کی عدالت حرکت میں آکر اُس کو اُس کی اوقات یاد دلا دیتی ہے کہ اِس دنیا میں صرف ایک عدالت ہے وہ ہے خدا کی عدالت۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر:پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
Allah feeling government justice Resources احساس حکومت خدا عدالت وسائل
DMC KORANGI KARACHI
Previous Post محکمہ تعلیم بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی وطن کی شایان شان تقریب
Next Post کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ اور پاکستان کا نیا نقشہ
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close