Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خدا کا فضل بس

March 13, 2017 1 1 min read
ALLAH
ALLAH
ALLAH

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
مولوی صاحب کے منہ سے آگ برس رہی تھی اور میں خا موشی سے سن رہا تھا مو لو ی صاحب پچھلے کئی گھنٹے سے اپنی لمبی چوڑی عرصہ دراز سے جا ری عبادات کا ذکر کر رہے تھے کہ انہوں نے اتنے سالوں سے کو ئی نماز نہیں چھوڑی’ روزہ تو وہ بچپن سے رکھتے آئے ہیں تہجد نوافل بھی اُن کی عبا دت کا حصہ ہیں ۔کئی عمرے اور حج کی سعادت کا نشہ بھی مو لوی صاحب کو چڑھا ہوا تھا مولوی صاحب اپنی عبادات کے نشے میں غرق زور بازو سے اسلام اب دوسروں پر طاری کرنا چارہے تھے پہلے تو اُنہوں نے اپنی عبادات کا رعب اچھی طرح مجھ پر جھا ڑا جب اُنہوںنے دیکھا کہ میں اُن کی عبا دت اور تقوے سے زیا دہ متا ثر نہیں ہو رہا تو انہوں نے پینترا بدلا اب انہوں نے براہ راست میری ذات پر حملہ کر دیا کہ آپ کو تو کسی کو تسبیحات دینی ہی نہیں چاہیں یہ جس کا کام ہے اُسی کو کرنا چاہیے اب انہوں نے میری ذات پر تابڑ تو ڑ حملے شروع کر دئیے میں مسلسل خوش مزاجی کا اظہار کر رہا تھا جب مو لوی صاحب نے دیکھا کہ یہ تیر بھی نشانے پر نہیں لگا تو اب انہوں نے اپنا علمی بخار مجھ پر اتارنا شروع کر دیا کہ اُن کا علمی مقام کیا ہے اُنہوں نے قرآن مجید کس قرآت میں پڑھا ہے کن اکابر اساتذہ سے انہوں نے مذہبی فقہی علم حا صل کیا ہے پھر انہوں نے مختلف کتابوں کا ذکر شروع کر دیا کہ میں نے فلاں فلاں کتاب پڑھی ہے اب وہ اپنی علمی دھا ک مجھ پر بٹھا نے لگے تھے میں یہاں بھی خا موشی سے سنتا رہا ۔ میری خا مو شی اُس کے لیے چیلنج بن چکی تھی وہ پہلوان کی طرح ہر صورت مجھے ہر انا چاہتا تھا اب اُس نے اپنے تعلقات گنوانے شروع کر دیئے کہ میرے بہت اوپر تک تعلقات ہیں میری جما عت میں بہت اہم جگہ ہے با اثر لوگوں سے ملنا جلنا اور دوستیاں ہیں پھر اُس نے اپنی دولت کی نمائش شروع کر دی کہ میرے پا س بہت پیسہ اور پراپرٹی ہے۔

مجھے اُس کے انداز اور جا رحیت سے لگ رہا تھا کہ وہ ہر صورت میں مجھے تسخیر کر نے کے چکر میں تھا وہ چاہ رہا تھا کہ میں اُس سے ہر صورت میں مرعوب ہو جائوں اور اُس کے ہا تھ پا ئوں چومنا شروع کر دوں اُس کی قصیدہ گو ئی شروع کردوں وہ اپنی تاش کے تما م پتے آزما چکا تھا لیکن میرے چہرے کا سپا ٹ پن اُس کو تکلیف دے رہا تھا میرے پا س اُس کے آنے کی وجہ صرف اتنی تھی یا میری گستاخی صرف اتنی تھی کہ اُس کے نوجوان بیٹے کا دوست میرے پاس آتا تھا اُس نے اِس کے بیٹے کے سامنے میری تعریف کر دی تو اِس کا بیٹا بھی میرے پاس آگیا بیٹے میں تصوف کا فطری رحجان بھی تھا میری کتابیں پڑھ کر اور بھی متا ثر ہو گیا اب جب بیٹے نے گھر میں میرا ذکر شروع کیا تو یہ کسی زلزلے سے کم نہ تھا پہلے تو مو لوی صاحب اپنے بیٹے کو سمجھاتے رہے لیکن جب بیٹا با ز نہ آیا تو یہ خو د میرے پاس آگیا ۔ جب مو لوی صاحب بہت بو ل چکے اپنی بھڑاس نکال چکے تومیں نے نہا یت شیریں مدھم لہجے میں اُن کی آنکھوں میں دیکھتے ہو ئے پہلے سوال کی جسارت کی ‘مو لوی صاحب میں اقرار کرتا ہوں کہ میں ایک گنا ہ گار سیا ہ کا ر ہوں روحانیت کا طالب علم ہوں لیکن کیا ہما ری بخشش ہمارے اعمال پر ہو گی یا خدا کے فضل سے کیونکہ عدل کا مطلب ہے ترازو کے دو پلڑوں کو برابر رکھا جا ئے’ نظام عدل دو انسانوں میں تو قائم ہو سکتا ہے اِس لیے کہ دونوں برابر ہیں کبھی ایک غلطی کر سکتا ہے تو کبھی دوسرا’بشری تقا ضوں کا شکا ر ہو سکتا ہے مدعی اور ملزم بدلتے رہتے ہیں کیونکہ حق دار اور حق ما ر کبھی ایک نہیں ہو تا۔

لہٰذا انسانوں کے درمیان عدل کا معاملہ سمجھ آتا ہے جب کہ خدا ئے بزرگ و بر تر جو رحمان و رحیم ہے بندے اور خدا کا تعلق بلکل ہی مختلف ہے رب کعبہ جو روز اول سے محسن ہے اور انسان جو ازل سے احسان مند ہے اب محسن اورممنون میں اگر انصاف کا ترازو رکھ دیا جا ئے تو ممنون ہی خسارے میں رہے گا اگر کا ئنا ت کا اکلوتا وارث میزان عدل قائم کر دے تو یہ بندے کی قسمت ہے وہ اعتراض نہیں کر سکتا لیکن اگر بندہ اپنے مالک سے عدل کا مطالبہ کر دے تو پھر انسان پکڑا گیا کیونکہ رب ذوالجلال کے احسانات میں سے صرف ایک احسان کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جا ئے تو ترازو کے اس پلڑے کو جھکا ئے رکھنے کے لیے کا فی ہے دوسرے پلڑے میںبند ے کی تہجد گزاری ‘مجا ہدے ‘سخا وت’ عبادات تو کیا کبھی خو دجنید با یزید کو بھی رکھ دیا تو فرق نہیں پڑے گاکو ئی عبا دت گزار سینکڑوں سال عبادت میں گزار دے تو اللہ کی صرف ایک نعمت کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

Hazrat Ali R.A
Hazrat Ali R.A

اِسی لیے تو حیدر کرار حضرت علی نے ہمیشہ دعا اسطرح کی ” اے میرے اللہ میرے ساتھ وہ معاملہ فرما جو تیرے شایان ہے نہ کہ وہ جس کا میں حقدار ہوں ”جہاں سردار اولیا کی عاجزی کا یہ حال ہو تو ہم جیسے سیا ہ کاروں کا کیا کہنا اگر کو ئی اپنے طویل قیام مرا قبے مجا ہدے تزکیہ نفس پر نازاں ہے تو اُس سے پو چھا جا ئے کہ یہ تو فیق کس نے دی اور اگر کو ئی اپنے سجدوں کے خشوع و خضو ع کے زعم میں مبتلا ہے تو اُس سے عرض ہے کہ تمہا رے ما تھے کو قشقے اور گلے کو زنار کی ذلت سے کس نے بچا یا۔ اگر کسی کو اپنی گریہ زاری کا گھمنڈ ہے تو اُس سے دریا فت کیا جاسکتا ہے کہ اُسے یہ لذت گر یہ کس نے عطا کی ‘کسی کو اپنی جان جوانی طا قت کا فخر ہے تو اُس سے یہ سوال ہے کہ اگر تم نے جان اللہ کے راستے میں دی تو یہ بتا ئو یہ جان دی کس نے تھی سچ تو یہ ہے کہ اگر کسی کو خدا عمر خضر عطا کرے تو وہ ہزاروں سال عبا دت و ریا ضت میں گزار دے تو پھر بھی وہ عدل الٰہی کے معیا ر پر پورا نہیں اُتر سکتا بندے کو ہر حال میں فضل خدا وندی کا ہی طلب گا ر رہنا چاہیے انسان کی ساری عبادات بجا لیکن یہ بھی تو سچ ہے اِن عبادتوں ریا ضتوں کے مقا بلے میں اللہ تعالیٰ کی عنا یتوں کا کیا عالم ہے ‘زندگی دی ‘اسباب زندگی مہیا کئے۔

بے پنا ہ صلا حیتوں والا دما غ عطا کیا انسان کی تفریح کے لیے کائنات کو رنگ و نور سے سجا دیا پھو لوں پھلوں میں مہک اور ذائقے بھر دیئے صحت اولاد ماں باپ بیوی بچے احساسات کیا نہیں دیا کیا اِن نعمتوں کا شکر ادا کر نے کے لیے یہ زندگی کا فی ہے بلکل نہیں وہ رحیم کریم جس نے بند ے پر اپنی نعمتوں کی برسات بر سا دی وہ کونسی چیز ہے جو انسان کے لیے ضروری تھی لیکن خدا نے پوری نہیں کی انسان کی عبا دات ضروری سہی لیکن اُس کی شان ربوبیت کے کیا کہنے مجھ عاجز کی با تیں سن کر مو لوی صاحب کا غرور اڑ چکا تھا آنکھوں میں شرمندگی کی نمی تیر رہی تھی مو لوی صاحب کی جھو ٹی اکڑ رخصت ہو چکی تھی وہ اپنی شخصیت اور علم کے خول سے با ہر آچکے تھے اب اُن کے چہرے اور آنکھوں میں غرور کی آنچ نظر نہیں آرہی تھی بلکہ شرمندہ شرمندہ سے بیٹھے تھے میںنے ان کی طرف دیکھا اور مدہم لہجے میں کہا اگر کو ئی غلطی ہو گئی ہو تو معافی کا طلب گا ر ہوں مولوی صاحب اُٹھے مجھے گلے سے لگا یا اور کہا میں اپنے بیٹے سے کہوں گا آپ کے پا س آتا جا تا رہے اورمیں خو د بھی چکر لگا تا رہو ں گا۔

مو لوی صاحب تو چلے گئے لیکن مجھے مو لوی اور صوفی میں فرق یا د آگیا حضرت ابو عبداللہ درزی کا پیشہ اپنائے ہو ئے تھے عشق الٰہی کے مسافر تھے ایک مجو سی آپ سے کپڑے سلا ئی کرا تا لیکن جب بھی اُجرت دیتا تو جان بو جھ کر ایک درہم کھو ٹا دیتا یہ وہ جان بو جھ کر او ر ضد میں کر تا حضرت ابو عبداللہ ہر با ر خا موشی سے یہ کھوٹا درہم لے لیتے اور اعتراض بھی نہ کر تے ایک دن وہ مجوسی آپ کی غیر موجو دگی میں دوکان پر آیا کپڑے مانگے اور حسب ِ معمول ایک درہم کھوٹادیا آپ کے شاگرد نے یہ دیکھا تو غصے سے کہا یہ واپس لو اب جب حضرت ابو عبداللہ واپس آئے تو شاگرد نے سارا واقعہ اُن کے گوش گزار کیا توآپ نے فرمایا تم نے یہ بہت برا کیا تمہیں کھو ٹا درہم لے لینا چاہیے تھامیں پچھلے کئی سالوں سے اُس کی یہ بری عادت برداشت کر رہا ہوں اور تمہیں خبر تک نہ ہو نے دی کیونکہ میں یہ پسند نہیں کر تا کہ یہ کسی اور مسلمان بھا ئی کو یہی دھوکا دے اِس لیے میں اِس کا دھوکا خو شی سے برداشت کر رہا ہوں۔

PROF ABDULLAH BHATTI
PROF ABDULLAH BHATTI

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956

Share this:
Tags:
book Maulana Prayers Qur'an student teachers اساتذہ خدا عبادات علم فضل قرآن کتابوں مولوی
Lahore
Previous Post دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے، روحیل اصغر
Next Post اے طائر لاہوتی، ہن لالے جوتی
Allama Iqbal

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close